Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعلیِ نے پشاور کے سب سے بڑے پارک گلستان ہزارخوانی کا باضا بطہ افتتاح کیا 

Posted on
شیئر کریں:

وزیر اعلیِ نے پشاور کے سب سے بڑے پارک گلستان ہزارخوانی کا باضا بطہ افتتاح کیا

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز پشاور کے علاقہ ہزار خوانی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پشاور کے سب سے بڑے پارک گلستان ہزارخوانی کا باضا بطہ افتتاح کیا ہے۔ 280 کنال وسیع رقبے پر مشتمل ہزار خوانی میگا پارک کے قیام پر 37 کروڑ روپے لاگت آئی ہے جس میں سیر وتفریح کی ہر قسم کی سہولیات دستیاب ہیں۔ پارک سے علاقے کی 20 لاکھ سے زائد آبادی کو سیرو تفریح کی بہترین سہولیات فراہم ہونگی۔دریں اثناءوزیر اعلیٰ نے شیخ آباد گرلز ہائی سکول کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا جو تقریباً پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے۔صوبائی کابینہ اراکین تیمور سلیم جھگڑا، بیرسٹر محمد علی سیف،فیصل امین اور کامران بنگش، ایم این اے شوکت علی، ایم پی ایز فضل الٰہی، آصف خان اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ہزار خوانی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پارک کا قیام صوبائی حکومت کی طرف سے پشاور کی عوام کے لیے ایک تحفہ ہے، یہ پارک پشاور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا باعث ہوگا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہزار خوانی پارک میں فیملیز کے لیے الگ دن مقررکیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر مزید کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں پرانے پارکوں کو بحال کیا جارہا ہے جبکہ رنگ روڈ کے مسنگ لنک کی تعمیر کے لیے 14 ارب روپے مالیت کا  پی سی ون منظوری کےلئے متعلقہ فورم کو بھیج رکھا ہے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک رش کو کم کرنے کے لیے نئے جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر پر کام شروع ہے، اس کے علاوہ نیو پشاور ویلی کے نام سے صوبائی حکومت کے  میگا ہا¶سنگ منصوبے پر بھی کام جاری ہے، نیو پشاور ویلی حکومت کا پہلا منصوبہ ہے جو لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت تعمیر ہوگا، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر کو نیو پشاور ویلی منتقل کیا جائے گا، محمود خان نے واضح کیا کہ پشاور کے باسیوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے مہمند ڈیم اور جبہ ڈیم سے پانی کی سپلائی کے منصوبوں پر کام جاری ہے،انہوں نے اس موقع پر پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ہزار خوانی پارک میں کام کرنے والے 20 ملازمین کے لیے ایک بیسک پے کے برابر انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی ملک کی حقیقی آزادی کیلئے جاری تحریک کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عمران خان کا بھر پور ساتھ دینے پر پورے صوبے کے عوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے پشاور سمیت تمام جلسوں نے  ثابت کر دیا کہ خیبر پختونخوا کپتان کا ہے، محمود خان نے کہا کہ عمران خان کی کال پر عوام کا جم غفیر  اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوگا، لاکھوں کی تعداد میں لوگ آزادی مارچ میں شرکت کریں گے اور اس مارچ میں خیبرپختونخوا کا کردار مثالی ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات وقت کی ضرورت ہیں، امپورٹڈ حکومت پٹرول کی قیمتوں کا فیصلہ تک نہیں کر سکتی، تین  سٹوجز نے اکٹھے ہو کر عوام دوست حکومت پر حملہ کیاہے ، محمود خان نے کہا کہ گزشتہ 35 سالوں سے ملک پر ایک نا اہل ٹولہ مسلط ہے جس نے ملک کو مقروض بنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت پر نا اہل لفظ چھوٹا پڑتا ہے،تین  چوروں کا ٹولہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے اور اپنے اوپر کرپشن کے کیسز ختم کرانے کے لیے اقتدار میں آیا ہے، محمود خان نے حج کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں سرکاری حج کی فیس چار لاکھ روپے تھی جو اب 10 لاکھ روپے ہوگئی ہے،انہوں نے کہا بہت جلد عام انتخابات ہونگے اور عمران خان ایک بار پھر وزیر اعظم منتخب ہونگے۔
<><><><><><><><>

chitraltimes cm kpk mahmood khan anaugurating hazar khawani Mega park speec

 

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت

چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لکی مروت میں دہشت گردوں کی طرف سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں دو جوانوں کی شہادت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلی نے شہداءکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنھیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
61275