
ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم کا جامعہ چترال کا دورہ،مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
ڈویژنل مانیٹرنگ ٹیم کا جامعہ چترال کا دورہ،مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار
چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) ملاکنڈ ڈویژن کی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن ٹیم نے منگل کے روز یونیورسٹی آف چترال کا دورہ کیا اور اےڈی پی پراجیکٹ کے مختلف اجزاء پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور یونیورسٹی کی طرف سے اب تک کئے گئے اقدامات پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس سے پیشتر یونیورسٹی پہنچنے پر ٹیم کو وائس چانسلر کے دفتر میں مفصل بریفنگ دی گئی جس کے بعد ٹیم نے پورے کیمپس کا تفصلی دورہ کیا اور متعلقہ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ مانیٹرنگ ٹیم نے جامعہ کیلئے زمین کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وائس چانسلر کی کوششوں کو سراہا جن کی بدولت پچھلے پانچ سال سے زیر التوا فنڈز کی ریلیز ممکن ہوئی۔ یاد رہے کہ روان مالی سال کی اے ڈی پی میں بھی زمین کے پیسے شامل نہیں تھے تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی مربوط اور جامع کوششوں کی بدولت فنڈز کا حصول ممکن ہوا۔