Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق ہے، پی ٹی اے

Posted on
شیئر کریں:

ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق ہے، پی ٹی اے

اسلام آباد( چترال ٹایمزرپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بتانا ہے کہ سب میرین کیبل پر ری کنفیگریشن کا عمل مکمل ہوگیا، انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی آج صبح 03:00 بجے اپنے شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئی ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ یہ ایک معمول کی طے شدہ مرمت کی سرگرمی تھی۔ ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق ہیں۔اس سے قبل پی ٹی اے کے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 21 اپریل کی رات 2 بجے سے صبح 7 بجے تک پاکستان میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی کا سامنا ہوگا۔

 

 

نیب نے 4 سال میں برآمد کی جانے والی رقم کی تفصیلات بتادیں

اسلام آباد(سی ایم لنکس)قومی احتساب بیورو (نیب) نے 4 سال میں برآمد کی جانے والی رقم کی تفصیلات سے متعلق بتادیا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 4 سال میں 584 ارب کی خطیر رقم برآمد کی گئی، نیب کا ادارہ ہاؤسنگ فراڈ میں برآمد رقم 1 لاکھ 77 ہزار 408 افراد کو لوٹا بھی چکا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 26 ارب روپیکی رقم متاثرین میں واپس تقسیم کی گئی، برآمد کی جانے والی رقم اور ادائیگیوں کا ریکارڈ نیب دفتر میں موجود ہے۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہاؤسنگ سوسائٹی سے 460 ارب کی ریکوری بھی نیب کی کوششوں سے ہوئی، لندن سے 140 ملین پاؤنڈز کی ریکوری نیب کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام حساب اور اخراجات کا آڈیٹر جنرل آف پاکستان آڈٹ کر چکے ہیں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے بھی نیب اپنا مؤقف پیش کر چکا ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ تمام بڑے ملزمان کے خلاف مقدمات ٹرائل یا ایپلٹ کورٹس میں ہیں، اس وقت تک نیب کے 1405 ملزمان کو سزا بھی ہوچکی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60501