Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہوگیا، 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری

Posted on
شیئر کریں:

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہوگیا، 10 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری

اسلام آباد(سی ایم لنکس) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 1 سو میگاواٹ ہو گیا۔ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 14 ہزار 4 سو میگاواٹ جبکہ مجموعی طلب 21ہزار 5 سو میگاواٹ سے زائد ہے۔ بجلی کی کمی کے باعث کئی علاقوں میں 10 گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ زیادہ لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ بھی کی جا رہی ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق تربیلا ڈیم گزشتہ 60 روز سے خالی ہے، وہاں ٹی تھری،ٹی فور منصوبوں پر تعمیراتی کاموں کے باعث پانی ذخیرہ نہیں کیا جا رہا اور صرف 6سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ ادھر منگلاڈیم میں بھی پانی کا ذخیرہ نہ ہونے کے برابر ہے۔سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، تاہم ان سے 2 ہزار میگاواٹ تک بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ متعدد سرکاری بجلی گھر فنی خرابی کے باعث تاحال بند ہیں۔ بعض بجلی گھر ایندھن کی کمی کے باعث بند ہیں۔، پن بجلی ذرائع سے 9 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔نجی شعبے کے بجلی گھر فرنس آئل، کوئلہ اور ایل این جی نہ ملنے کے باعث بند پڑے ہیں، آئی پی پیز کی پیداوار 11ہزار 5 سو میگاواٹ ہے۔بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی مسائل کے باعث 2 ہزار میگاواٹ پیدا شدہ بجلی ضائع ہو رہی ہے، جس سے معیشت کو روزانہ 3 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

 

 

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید 5 سالہ کارکردگی پر ہوگی، نیپرا

اسلام آباد(چترال ٹایمز رپورٹ)چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے5 سالہ کارکردگی دیکھیں گے،تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں 5 سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائیں۔بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت سماعت ہوئی، ممبر نیپرا خیبرپختونخوا مقصود انور بھی سماعت میں شریک ہوئے۔سی ای او آئیسکو ڈاکٹرمحمد امجد نے بتایا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات سب سے کم ہیں،جبکہ ہماری وصولیوں کی شرح سب کمپنیوں سے اچھی ہے۔چیئرمین نیپرا نے بتایا کہ ہم نے کراچی میں 2 لاکھ 16 ہزارکھمبوں کی ارتھنگ کرائی،آئیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں۔


شیئر کریں: