Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈیزاسٹر منیجمنٹ کا قحط الرٹ کے سلسلے میں پانی کے مناسب استعمال کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ )صوبا ئی ادارہ برائے ڈیزاسٹر منجمنٹ نے پا کستان میٹر یا لو جیکل ڈیپا رٹمنٹ کے قحط کے دوسرے الرٹ کے تنا ظر میں تما م متعلقہ حکام کو تنبیہ کی ہے کہ کم با رشو ں کی وجہ سے پا نی کے ذخا ئراور زراعت کے شعبے پر صنعتی اثرات سے بچنے کیلئے پا نی کے منا سب استعما ل کیلئے حکمت عملی مر تب کی جا ئے۔ محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق ملک کے جنو بی حصو ں میں جو لا ئی تا اگست 2018 میں معمو ل سے کم با رشیں ریکا رڈ کی گئیں۔ مو سم گر ما کے مئی تا جو ن 2018 میں معمو ل سے 7 فی صد با رشیں جبکہ جو لا ئی تا اگست میں معمو ل سے بہت کم منفی 30 فی صد ریکا رڈ کی گئیں۔ مجمو عی طو ر پر پو رے ملک میں مئی تا اگست 2018 کے دوران معمو ل سے 24 فی صد کم با رشیں ریکا رڈ کی گئیں۔ ملک کے جنو بی حصوں میں با لخصو ص اور صوبہ سند ھ کے زیا دہ تر اضلا ع جسمیں تھر پا رکر، مٹیا ری، حیدرآبا د، جیکب آبا د، دادو، کر اچی، کمبر، شاہ داد کو ٹ، عمر کو ٹ، سا نگھڑ، سجا ول، شہید بے نظیر آباد، جا مشو رو اور خیر پو ر اور بلو چستا ن کے علا قے دابلندین، گوادر،جیو نی، پنجگو ر، پسنی، نو کنڈی، ارما ڑا، کو ئٹہ اور تر بت جبکہ جنو بی پنجا ب کے اضلا ع ملتا ن اور میا نوالی اور گلگت بلتستا ن کے علا قو ں بو نچی، چلا س، گلگت اور گو پیز میں خشک سالی کا مسئلہ درپیش ہے جسکی وجہ سے حریف کی فصلو ں کے لئے پا نی کی کمی کی صورتحا ل پیش آسکتی ہے۔ علا وہ ازیں منگلا ڈیم میں ذخیرہ آب کمی اور آئندہ 3 ما ہ میں کم با رشو ں کے با عث ربیع کی فصل کی کا شت کے لئے بھی پا نی کی کمی کا خد شہ ہے۔ اس تما م صورتحا ل کے تنا ظر میں تما م متعلقہ شعبو ں کو لا ئحہ عمل تر تیب دینے کے لئے متنبہ کیا گیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
13686