Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن میں حفاظتی پشتوں کی تعمیرکوہرصورت یقینی بنایاجایے۔ عوامی حلقے

شیئر کریں:

ریشن میں حفاظتی پشتوں کی تعمیرکوہرصورت یقینی بنایاجایے۔ عوامی حلقے

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز ) قدرتی آفات سےمتاثرہ علاقہ ریشن کے عوام نے اس بات پر انتہایی افسوس کا اظہارکیاہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مبینہ طور پر ترقیاتی کاموں کے ٹینڈرز کو منسوخ کرنےکا حکم دیا گیا ہے جبکہ اس سے پہلے ریشن کے مقام پر دریائےمستوج کی کٹائی کو روکنے کے لیے حفاظتی پشتے کی ٹنڈر سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گیی تھی۔
ریشن کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت شہزاد احمد نے کہا ہے کہ دریائے مستوج پر حفاظتی پشتے تعمیر کرنے کا ٹنڈر حکومت وقت کا خوش آئند اقدام ہے لیکن آج سوشل میڈیا پر خبر گردش کررہی ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس ٹنڈر کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے اس حکم کو ہم ریشن کی تباہی اور بربادی کا حکم سمجھتے ہیں یہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور زیادتی ہے ۔ چترال ٹایمز سے گفتگو کرتے ہوے انھوں نے کہ عوام ریشن اس ظلم اور بربریت کو کبھی برداشت نہیں کرے گی ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان پشتوں کے لیے ورک آرڈر کا انتظار کیے بغیر جلد از جلد کام شروع کیا جائے تاکہ دریایے مستوج کی طغیانی سے پہلے کام پورا کیا جاسکے۔بصورت دیگرپچھلے سال کی طرح اپریل کے بعد دریاکی بے رحم موجیں ریشن کی باقی ماندہ زمینوں کے ساتھ سرکاری املاک کوبھی بہا لے جایگا۔ لہذا ریشن کے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کودریا کی طغیانی سے پہلے یقینی بنایا جایے۔

انھوں نے کہا کہ اگر الیکشن کا بہانہ بناکر اس کام کو منسوخ کیا گیا تو ریشن کے عوام لیکشن کا ہی بائیکاٹ کرنے پر مجبورہونگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58955