Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنرلویرچترال کا اپرچترال اورکوہ کے علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا حکم

شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنرلویرچترال نے پیسکو کواپرچترال اورکوہ کے علاقے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا حکم دیدیا

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے پیسکو اور این ٹی ڈی سی کے نمائندوں پر واضح کردیا کہ اپر چترال اور کوہ کے علاقے کو بجلی کی بندش سے امن و امان کے لئے صورت حال پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا اور یہ کہ ان علاقوں میں بجلی کی صارفین کو درمیان میں لائے بغیر صوبائی محکمہ پیڈو اور وفاقی ادارہ پیسکو آپس میں بقایا جات کا مسئلہ حل کرے۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں پیسکو ، این ٹی ڈی سی اور اپر اور لویر چترال کی انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی ایک مشترکہ اجلاس سے انہوں نے کہا کہ پیڈو کی طرف سے بقایا جات کی واپڈا کو عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے سے امن و امان کا سنگین مسئلہ پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے لویر اور اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا بھی حکم دیا جو آئے روز مشتعل عوام کو سڑکوں پر لانے کا باعث بنتی ہے۔
اس موقع پر سیاسی زعما نے کہا کہ صارفین اپنے بلز سو فیصد پیڈو کو ادا کررہے ہیں اور یہ پیڈو کی نااہلی ہے جس کی سزا صارفین کو دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس حماقت کو نہ روکا تو پھر حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ ڈی سی نے پیڈو کے آر۔ای کی اس اجلاس سے بلا وجہ اور بتائے بغیر غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پیسکو کو احکامات جاری کی کہ بجلی فورا بحال کریں اور ان کے مسائلُ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس زمرے میں nuisance دور کرنے کا مشروط حکم سیکشن۱۳۳ بھی جاری کیا۔

chitraltimes DC chitral chaired pesco and pedo meeting1
chitraltimes DC chitral chaired pesco and pedo meeting2
chitraltimes DC order to pesco and pedo

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58946