Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کے 18 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی پروفیسرز کے عہدوں پر ترقی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کے 18 خواتین ایسوسی ایٹ پروفیسرز (بی ایس-19) کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر پروفیسرز (بی ایس- 20) (کالج کیڈر) کے عہدوں پر ترقیاں دیدی ہیں ترقی پانے والوں میں نورالصبا، سعدیہ افضل، سائرہ امان، فرزانہ ہلال، شکیلہ بیگم، امینہ بیگم، نرمین زینب، فرح سعید، غزالہ شاہین، رفعت ناز، شازیہ گل، تہمینہ ناز، یاسمین اختر، شبنم رانی، نفیسہ نصیرالدین، مسرت شاہین، گل بانو اور عائشہ صدیقہ شامل ہے، مذکورہ بالا پروفیسرز عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گی، اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کے ا ٓفیسر کی گریڈ 20 میں ترقی


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ)حکومت خیبر پختونخوا نے صوبائی سیلیکشن بورڈ کی سفارشات پر محکمہ معدنیات خیبرپختونخوا کے گریڈ 19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مصطفی کمال شاہ کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر گریڈ 20 میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے اپگریڈڈ عہدے پر ترقی دیدی ہے، مذکورہ آفیسر عرصہ ایک سال تک آزمائشی بنیادوں پر کام کریں گے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57541