Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ نے اقلیتی برادری کے طلباء کیلئے کوٹہ اور میرٹ سکالر شپ کی منظوری دی ہے۔وزیرزادہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ تمام اقلیتی برادری وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے اقلیتی برادری کے طلباء کو تعلیم کے میں کوٹے اور طلباء کیلئے میرٹ سکالر شپ کی منظوری دی ہے جو کہ صوبائی حکومت کا احسن اقدام ہے جس سے اقلیتی برادری کے طلباء کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پشاور میں اقلیتی برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ معاون خصوصی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اقلیتی برادری کے طلباء کیلئے سکالر شپ کی منظوری دی ہے جس کے تحت اقلیتی برادری کے طلباء کو تقریباً پانچ کروڑ روپے سالانہ دے گی جو کہ ایم بی بی ایس، انجنئیرنگ کے ساٹھ طلباء کو سالانہ ایک لاکھ روپے ایم بی اے، ایم کام، ایم اے، ایم ایس سی کے 250طلباء کو سالانہ 70000سالانہ جبکہ بی اے، بی ایس سی، بی کام کے 70طلباء کو سالانہ ساٹھ ہزار روپے، اسی طرح ایف اے، ایف ایس سی کے 400طلباء کو سالانہ پچاس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد حکومت ہے جس نے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے تمام اقدامات کئے ہیں اور برادری کی فلاح و بہبود کی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے طلباء کیلئے ایک جامع تعلیمی سکالر شپ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس سے اقلیتی طلباء کو اعلیٰ و معیاری تعلیم کا حصول ممکن ہو سکے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57370