Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اقلیتی برادری کے دل جیت لیئے ہیں ۔ وزیر زادہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زاد ہ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کی جانب سے سرکاری ملازمت میں پانچ سال عمر کی رعایت کو اقلیتی برادری کے لیے کرسمس کا تحفہ قرار دیاہے اور کہاہے کہ اس فیصلے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام اقلیتوں کے دل جیت لیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم اقدام سے اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں اقلیتی برادری کے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔ سرکاری ملازمت کے لئے عمر میں پانچ سال رعایت ایک خوش آئند ہ فیصلہ ہے جس سے اقلیتوں کے تعلیم یافتہ نوجوان مستفید ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری کے نوجوان جنرل،جسمانی معذوری اور کسی بھی دیگرکوٹہ کے مطابق نوکری کیلئے درخواست دے سگیں گے اور اس اقدام سے انہیں ملازمت کے حصول کے مواقع مل سکیں گے اور اقلیتی کوٹہ پر موجود خالی نشستوں پر بھی بھرتی ہو گی۔معاون خصوصی نے وفودکے پیش کردہ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ایک جامع حکمت عملی وضح کی ہے اور اب تک کافی مسائل حل کیے گئے ہیں جبکہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود و ترقی وتعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لیے کام کرنا ایک اعزازاور خدمت سمجھتا ہوں اور میں اپنے عوام کی یہ خدمت کرتا رہوں گا۔


شیئر کریں: