Chitral Times

Mar 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو وائرس بار بار حملہ کرتا ہے لہذا ہربار پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے، بابر بن عطا

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 53 پولیو کیسز ہیں جس میں سے 41خیبرپختونخوا میں ہیں اور ان میں سے بھی 30کیسز صرف بنوں کے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پولیو کیسز کے حوالے سے خود نوٹس لیا ہے۔ بابر بن عطاء نے کہا کہ بنوں میں بعض تاجران نے اپنے مطالبات منوانے کے لئے پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے خاتمہ کے لئے پولیس ویکسین واحد حل ہے۔ والدین مفاد پرست عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو کی جدید ترین لیبارٹری اسلام آباد میں موجود ہے اور انہی قطروں سے تمام مسلمان ممالک میں پولیو ختم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین مسلمان ملک انڈونیشیا سے منگوائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک کسی بچے کو پولیو ویکسین سے نقصان نہیں پہنچا۔ 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو ہر بار پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہے کیونکہ یہ پولیو وائرس بار بار حملہ کرتا ہے۔


شیئر کریں: