Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فیڈریشن بلڈنگ کی تعمیر سے افعانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت کے مواقع بڑھیںگے،سرتاج

شیئر کریں:

فیڈریشن بلڈنگ کی تعمیر سے افعانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت کے مواقع بڑھیںگے،سرتاج

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس خیبرپختونخوا کی بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس سے صوبے میں صنعتی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پید اہونگے۔
پشاور شہر کے پوش ایریا حیات آباد میں فیڈریشن کے چھ کنال پلاٹ پر چھ منزلہ عمارت 54کروڑ کی لاگت سے تین سالوں میں مکمل کی جائے گی جس میں فیڈریشن آفس کے علاوہ ایکسپوسنٹر،نجی بنک،ایکسپورٹ سہولت سنٹر، افغان رورولی ڈسک اور صنعتیں لگانے والوں کے ون ونڈوآپریشن سنٹرکے دفاتر ہونگے۔


فیڈریشن آ ف پاکستان کانعرہ اور وژن ہے کہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم ہوں تاکہ صوبے صنعتی ترقی کے دوڑ میں شامل ہوکر بے روزگاری کے خاتمہ ممکن ہوسکے۔ نومنتخب میٹروپولیٹن پشاور سٹی زبیرعلی اور فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ناصرحیات مگونے ریجنل آفس کے بلڈنگ کا سنگ بنیا د کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی، فیڈریشن آف پاکستان نائب صدر محمد زاہدشاہ، کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان، صوبے بھر کے چیمبرزآف کامرس صدوروکابینہ ممبران، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹر ایسوسی ایشن، ماربل ایسوسی ایشن کے چیئرمین، انجمن تاجران کے علاوہ فیڈیشن آف پاکستان کے سابقہ نائب صدورمحمد عدنان جلیل، ریاض خٹک، فضل الہی اور بزنس مین عمر مسعود الرحمان، ملک مہر الہی، معمور خان اور بزنس کمیونٹی سے وابسطہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،

اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ناصر حیات مگو نے کہاہے کہ ریجنل آفس کی تعمیر مکمل ہونے سے خیبرپختونخوا اور افغانستان سمیت وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں آسانی اور بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے میں مدد مل جائے گی۔انہوں نے کہاکہ آج بہت خوشی کا دن ہے کہ فیڈریشن کے پلاٹ حاجی غلام علی نے صوبائی حکومت سے حاصل کیا اور اس پر بلڈنگ کی تعمیر اتی کام کاافتتاح ان کا بیٹا جوکہ فیڈریشن آف پاکستان کے سابقہ نائب صدر اور نومنتخب میئر پشاور ہے، یہ بزنس کمیونٹی کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ زبیرعلی خیبرپختونخوا کے درالخلافہ پشاور کے میئر منتخب ہوگئے ہم پورے پاکستان کے بزنس کمیونٹی کی طرف سے زبیرعلی اور حاجی غلام علی کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلڈنگ کے تعمیر میں حاجی غلام علی، نائب صدرمحمد زاہدشاہ، کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان اہم رول ہیں،


افتتاحی تقریب سے نومنتخب میئر زبیرعلی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے بہت بڑا اعزازہے کہ آج میں جس ادارے کی بلڈنگ کے سنگ بنیاد رکھ رہاہوں میں اس ادارے میں کا نائب صدر بھی رہ چکا ہوں اس ادارے کے لئے 6کنال پلاٹ سابقہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اکرم خان درانی نے فیض رسول اورحاجی غلام علی کی کوششوں سے الاٹ کردیا تھا۔ میری کوشش ہوگی کہ بزنس کمیونٹی کے مشکلات کے خاتمے میں رول اداکروں، فیڈریشن اس پسماندہ صوبے کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر صوبے کی رہنمائی کرے،
اس پر موقع سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی، ایف پی سی سی آئی نائب صدر محمد زاہدشاہ، خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمدخان نے چیمبرز صدور، ایسوسی ایشنز چیئرمین اور کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ فیڈریشن آف پاکستان کے ریجنل بلڈنگ کی تعمیراتی کام مکمل ہونے سے صوبے میں بزنس ایکٹویٹی بڑھنے کے ساتھ صوبے کے ہر ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کو عملی جامعہ پہناکر روزگار کے مواقع پید ا ہوجائے گی جبکہ ایس ایم ایز سیکٹربھی ترقی کی دوڑ میں شامل ہوجائے گا اور صوبے کی صنعتی انقلاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔

chitraltimes fppci peshawar office ground breaking zubair ali sartaj
chitraltimes fppci peshawar office ground breaking zubair ali sartaj1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56590