Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ٹیبل ٹینس سٹار فہد خواجہ چترالی کو نقد انعام ،گولڈ مڈل اور ٖٹرافی سے نوازا

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج ایک تاریخی درسگاہ ہے جس نے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی ترقی پر بھی خصوصی توجہ دی ہے یہی وجہ ہے کہ اسلامیہ کالج کے کھلاڑی نہ صرف قومی سطح پر اپنے ادارے کا نام روشن کیا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے ہمیں اپنے طالب علموں پر فخر ہے ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب نے اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم ٹیبل ٹینس کے انٹرنیشنل کھلاڑی فہد خواجہ کو نیشنل ٹیبل ٹینس چمپئین شپ میں ٹریپل کراؤن کا اعزاز حاصل کرنے پر انہیں نقد انعام اور گولڈمیڈل پہنانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور عرفان اللہ مروت ،رجسٹرار ڈاکٹر توقیر عالم ، ڈاکٹر نوید عباسِ ،ڈاکٹر ظفر حیات اور چیف پراکٹر پروفیسرجاوید اقبال موجو د تھے یاد رہے کہ فہد خواجہ کم عمری سے ہی ٹیبل ٹینس سے وابستہ رہے خیبر پختونخوا کے 7دفعہ چمپئین رہے 12سال کی عمر نیشنل چیمپئن بنے اس کے بعد کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا انڈر 14انڈر 15انڈر 17اور انڈر 18کے نیشنل چمپئین رہے اس دوران مختلف ممالک چائنہ ، سری لنکا ، انڈیاِ ، بنگلہ دیش ، نیپال ، قطر ، عمان اور ایران میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بہتریں کارکردگی مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لئے میڈلز حاصل کئے۔حال ہی میں کراچی میں منعقد ہونے والے نیشنل جونیئر ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں سنگل ، ڈبل اور ٹیم ایونٹ میں کلین سویپ کرتے ہوئے ٹریپل کراؤن حاصل کیا جو کہ اسلامیہ کالج اور خیبر پختونخوا کے لئے بھی ایک اعزاز ہے ماسٹر کپ میں بھی بہتریں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے سینئر ٹیبل ٹینس سٹارز کو ہر ا کر گولڈمیڈل حاصل کیا اس پرفارمنس کی بناء پر پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے انہیں کامن ویلتھ گیمز کے لئے منتخب کیاہے اس کارکرگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کالج انتظامیہ نے انہیں گولڈ میڈل کے لئے منتخب کیا اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب نے انہیں میڈلز پہنایا اور نقد انعام بھی دیا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور انہیں ہر قسم کی تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء ادارے سے معیاری تعلیم حاصل کرکے ملک کے طول عرض میں پھیلے ہوئے ہیں اور ہر فیلڈ میں بڑی مہارت اور جانفشانی سے اپنے ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنانے کے لئے مزید ترقیاتی کام جاری ہیں یہاں کے ماہریں تعلیم اعلی تعلیم کی فراہمی کے لئے کوشان ہیں۔موجودہ حکومت بھی تعلیم کو اولین ترجیح دے رہی ہے انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ اپنے تعلیم پر توجہ دیں اپنے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچائیں

fahad khawja chitral tennis star


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
5778