Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

انجمن ترقی کھوار چترال کے زیرانتظام بابائے کہوارشہزادہ حسام الملک کمال فن ایوارڈ تقسیم کرنیکی تقریب

شیئر کریں:

انجمن ترقی کھوار چترال کے زیرانتظام بابائے کہوارشہزادہ حسام الملک کمال فن ایوارڈ تقسیم کرنیکی تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز )مرکزی انجمن ترقی کھوارچترال نے بارسلونااسپین میں مقیم اپر چترال کے استاروتورکہوسے تعلق رکھنے والے ادب دوست شخصیت محمدنبی خان کی معاونت سے ”بابائے کہوارشہزادہ حسام الملک کمال فن ایوارڈ2021کااہتمام کیا۔جسمیں چترال کے 28سینئر صاحب کتاب شعراء،ادباء کیساتھ گلوکاروں،افسانہ نگار،موسیقاروں،ستارنوازوں کوایوارڈسے نوازاگیا۔ایوارڈلینے والوں میں مرحوم غلام عمر،کرم الہی،حیدرزمان خان،محمدیوسف شہزاد،محمدشافی شفا،تاج محمدفگارمرحوم،صالح نظام صالح،صادق اللہ صادق مرحوم،ظفراللہ پرواز،میتارژاومحمدعلی،فضل الرحمن شاہد،غیرت الدین ،قاضی عنایت جلیل غبر،بابوعبدالکریم ،میرزہ علی جان اورشجاع الحق کے نام شامل تھے۔


۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم امیرخان میر،صدرمحفل معرو ف ماہرتعلیم مکرم شاہ،ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی اورمرکزی انجمن ترقی کہوارچترال کے صدرشہزادہ تنویرالملک ودیگرنے کہاکہ مرکزی انجمن ترقی کہوارچترال نے کہواروزبان وادب کی بے لوث خدمت کرنے والے سینئر ادبا، شعرا اور دانشوران کوایوارڈسے نوازنے کا اچھاسلسلہ شروع کیا ہے جس سے ان افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شاعراورادیب کا کام ہوتا ہے کہ اپنے قلم سے معاشرے میں جنم لینے والی برائیوں کے خلاف آواز بلندکریں اور اپنے تحریرکے ذریعے حقیقت پڑھنے والوں کے سامنے رکھیں اور اخلاقی قدروں کے معیارکوبلندکریں۔


پروگرام کی دوسری نشست میں غیرطرحی محفل مشاعرہ کاانعقاد کیاگیا جس کی مہمان خصوصی صالح نظام صالح اورصدرمحفل(ر)پرنسپل مکرم شاہ تھے ۔مرکزی انجمن ترقی کہوار کے صدرشہزادہ تنویرالملک ،معروف شاعر کئی کتابوں کے مصنف محمدعرفان عرفان ،چیئرمین شوکت علی ،صالح الدین صالح اوردوسر ےموجود تھے نظامت کی فرائض ولی زمان مسرور انجام دے رہے تھے اس غیرطرحی مشاعرے میں حسن بصری ہمراہی،سعیدالرحمان سعیدی،نقیب رانجہ،مطع الرحمان پاشاہ،زاہدافنان، سیدنذیر حسین شاہ نذیر، جاویداخترجواد،ظفراللہ ماہی،محمدسرورسرور،فداالرحمن فدا، شامل،ظہورالحق دانش،حفیظ اللہ امین،ثناء اللہ ثانی،محبوب الحق حقی،شہزادہ مبشرالملک مبشر،شیربڑانگ گداز،شاہد،محبوب حسین محبوب،معزالدین بہرم،ظفراللہ پرواز، ذاکرمحمدزخمی، افضل اللہ افضل،صالح نظام صالح،عنایت اللہ اسیر،حکیم ارشادحکیم،علاء الدین عرفی،حسین زین،حاجی اکبرحیات،سعادت حسین مخفی،شہزادہ فہم عزیز،سلیمان خان خاکی،یوسف فرہاد،فضل رحمان شاہد،اصغرعلی ساغر،سلیم الرحمن ،عبداللہ شہاب،عتبارحسین حضرت،محمدشافی شفا،افسرعلی آباد،نواب خان دلکش اوردوسروں نے کلام پیش کئے۔


آخرمیں مہمان خصوصی صالح نظام صالح،صدرمحفل مکرم شاہ مکرم اورسابق صدرمرکزی انجمن ترقی کہوارچترال یوسف شہزاد نے اظہارخیال کیا۔ا س محفل مشاعرہ میں نوجوانوں نے جوکلام پیش کئے قابل تعریف ہے شعر و ادب نے علم و آگہی کے طلب گاروں کو بہت کچھ عطا کیا۔

chitraltimes anjuman e taraqia khowar award taqreeb
chitraltimes anjuman e taraqia khowar award taqreeb kamal e fun award2
chitraltimes anjuman e taraqia khowar award taqreeb kamal e fun award
chitraltimes khowar kamal fun award


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
56596