Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ گرلزہائیرسیکنڈری سکول وریجون نےانٹرنیشنل سکو ل ایوارڈاپنےنام کرلیا،لوئرچترال سے چارسکول شامل

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول وریجن, اپر چترال نے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتا ہے۔خیبرپختونخوا سے ٹوٹل 480 مردانہ/ زنانہ اسکولوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا تھا ۔ جن میں صوبے کے صرف 26 اسکولوں نے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب رہے. چترال ٹائمز ذرائع کے مطابق اپر چترال سے صرف ایک ہی سکول گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول وریجون نے یہ اعزاز اپنے نام کرلیاہے۔


واضح (ISA ) انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ برٹش کونسل کا ایک بین الاقوامی پروگرام ہے جس میں بچوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے سے دوسرے ممالک کے سکولوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا ہے, صوبہ خیبر پختون خواہ میں اس پروگرام کا آغاز جون 2021 میں ہوا اور اب دسمبر میں ایوارڈ اناؤنس کئے گئے.جس میں اپر چترال سے صرف ایک ہی سکول گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول وریجون جبکہ لوئر چترال سے چار سکولز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول موڑدہ چترال، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول شیاقوٹیک چترال ، گورنمنٹ ہائی سکول بلچ چترال اور گورنمنٹ مڈل سکول جغور شامل ہیں۔

chitraltimes ISA winner schools kp gghss warijun3
chitraltimes ISA winner schools kp gghss warijun1
chitraltimes ISA winner schools kp gghss warijun
chitraltimes ISA winner schools kp

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
56191