Chitral Times

Sep 19, 2018

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  • گرم چشمہ ، ایک اور ماسٹر ڈگری ہولڈر نوجوان نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

    July 11, 2018 at 8:47 pm

    چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال سے 43کلومیٹر دور گرم چشمہ کے نواحی گاؤں ایژ کے مقام پر ایک 34سالہ جوان نے دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ مقامی پولیس کے مطابق عیسیٰ محمد ولد امیر ہزار نے یونیورسٹی سے ایم۔ اے کی ڈگری لے رکھی تھی اور ابھی تک کوئی ملازمت نہیں لے سکے تھے لیکن گزشتہ سال سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہوئے تھے ۔ مقامی پولیس نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت خودکشی کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ رواں ماہ کے دوران یہ اپنی نوعیت کا دوسرا کیس ہے جبکہ پہلے کیس میں اویر کے پختوری گاؤں میں ایک چودہ سالہ طالب علم نے بھی مبینہ طورپر خود کشی کی تھی۔

  • error: Content is protected !!