
رحمت پناہ کا اعزاز، سبجیکٹ اسپیشلسٹ منتخب
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) فیکلٹی ممبر آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال رحمت پناہ ولد شمس پناہ ساکنہ ٔ یارخون بطور سبجیکٹ اسپیشلیسٹ بی پی ایس 17 کے لیے منتخب ہوگئے۔ اس سے پہلے وہ گزشتہ ۸ سالوں سے بطور کیمسٹری لیکچرر آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکول کوراغ اور چترال میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو والدین کی دعاؤں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ۔