Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آرسی سی پل کے گارڈر کا گرنا ایک تکنیکی مسئلہ تھا جو تناؤ ٹوٹ جانے کے باعث پیش آیا..مقبول اعظم

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر مقبول اعظم نے چترال بونی روڈ میں آر سی سی پل کے گارڈر کی لانچنگ کے وقت گرنے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ایک خالص تکنیکی مسئلہ تھا جوکہ لانچنگ سسٹم کاتناؤ ٹوٹ جانے کے باعث پیش آیا۔ انہوں نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا میں اس واقعے کو غلط رنگ دے کر پیش کی جارہی ہے جس میں قیاس آرائی کی بنیاد پر گارڈ رکے میٹریل کو غیر معیاری قرار دیا جارہا ہے جوکہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے جس میں اصل حقائق بیان کئے جائیں گے اور اس وقت تک ہرقسم کی خیال آرائی سے گریز کیا جائے۔ انھوں نے مذید کہا کہ ٹھیکہ دار کو اس مد میں ابھی تک کوئی ادائیگی بھی نہیں ہوئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
22092