Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حضرت عمرفاروق ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام سیمینار

شیئر کریں:

حضرت عمرفاروق ؓ کے یوم شہادت کے موقع پر تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام سیمینار

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز )یکم محرم کو اسلام کے خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر تنظیم اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام چترال پریس کلب میں منعقدہ سیمینار میں مقرریں نے واضح کیاکہ پیغمبر اسلام اور ان کے صحابہ کی عزت وناموس کے لئے جان کی قربانی دینا ہر مسلمان پر فرض ہے جس سے وہ بخوبی آگاہ ہے اور اس کا عملی مظاہرہ وہ کربھی چکے ہیں جبکہ تنظیم اہل سنت والجماعت کی موجودگی میں کسی کو بھی شان صحابہ میں گستاخی کی ناپاک جسارت نہیں ہوسکتی۔

اہل سنت والجماعت سندھ کے صدر مولانا تاج محمد حنفی نے سیدنا حضرت عمر کی عظمت بیان کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہ ہستی تھے جس کے مشرف بہ اسلام کرنے کے لئے رسول اکرم نے خود غلاف کعبہ پکڑ کر اللہ سے دعا مانگی تھی اور جن کے اسلا م میں داخل ہونے کے بعد حالات ہی بدل گئے اور اس ہستی کوشہادت بھی حضور کے مبارک جائے نماز پر ہی مل گئی۔

انہوں نے کہاکہ صحابہ کرام کے شیدائی ہونے کے ناطے تنظیم اہل سنت والجماعت کبھی بھی ملک اور اس کے اداروں کے خلاف نہیں بولی اور کسی کے ساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا لیکن بعض ادارے ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ اس ملک میں امن کے لئے قربانی بھی ہم نے دی ہے اور اس کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سیدنا حضرت عمر فاروق کے یوم شہادت کے طور پر یکم محرم الحرم کو تعطیل عام کردی ہے جبکہ اب پوری وفاق میں باقی خلفائے راشدین کے یوم ہائے وفات اور شہادت پر بھی تعطیل عام کیا جائے۔

اس سے قبل اہل سنت والجماعت کے چترال کے صدر اور سرپرست اعلیٰ اور ممتاز عالم دین حافظ خوش ولی خان نے کہاکہ ہم نے انتظامیہ پر یہ واضح کردیا ہے کہ ہم اپرامن ہونے کے ساتھ اپنے ملک کے لئے مخلص ہیں اور ملک، فوج، پولیس اور اس کے اداروں کو اپنا سمجھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کے لئے جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اور اس میں امن کے سب سے بڑے داعی بھی ہم ہی ہیں اور ہم گولی اور گالی پر یقین نہیں رکھتے اور گستاخ صحابہ کو قانون کے سپرد کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے تمام سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی ہماری دعوت کو سمجھ چکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسٹیج پر پی ٹی آئی، مسلم لیگ (ن) اور اے این پی کے رہنما تشریف رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے مشکل سے مشکل اوقات میں بھی ساتھ نہیں چھوڑا اور ثابت قدمی اور پامردی سے ہرمشکل کا مقابلہ کیا اور گستاخ صحابہ کو منہ کی کھانی پڑی۔ تنظیم کے مقامی رہنماؤں مولانا سراج الدین ندیم اور مولانا جاوید الرحمن نے کہاکہ مدح صحابہ اور دفا ع صحابہ ہر مسلمان پر لازم ہے تاکہ کفار کے ایجنٹوں کو گستاخی کی جرات نہ ہوسکے اور جس نظرئیے کی بنیاد پر چترال کے مسلمان اس موقع پر جمع ہوئے ہیں، وہ صحابہ کرام کی عزت وناموس ہے جس پر ہر کوئی قربان ہونا اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبداللطیف نے کہاکہ صحابہ کرام کی عزت وناموس ہر مسلمان کی ایمان کا حصہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا اور یہی بات کارفرما تھی کہ پی ٹی آئی کے صوبہ خیبر پختونخوا میں پہلے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے سیدنا عمرفاروق کے یوم شہادت کو تعطیل عام قرار دینے کی سعادت حاصل کی۔

انہوں نے حضرت عمر فاروق کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وہ طرز حکومت دنیا کے سامنے پیش کی کہ دنیا آج بھی حیرت زدہ ہے جس میں انصاف کا دوردورہ تھا۔ وسیع سیاحت پرابن بطوطہ کا لقب پانے والے اے این پی کے صدر الحاج عید الحسین نے کہاکہانہوں نے 31ممالک کا سفر کیا اور کئی صحابہ کرام اور اولیائے دین کے مزاروں پر حاضری دینے کی شرف حاصل کی۔ مسلم لیگ (ن) کے لیڈر محمد کوثر ایڈوکیٹ نے صحابہ کرام رضی اللہ غلیہم اجمعین کی سیرت ہائے مبارکہ پر روشٹی دالتے ہوئے کہاکہ قیامت تک ان کی زندگی آنے والے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔

chitraltimes ahle sunnat wal jamat khalifa dom umar seminar hafiz khush muhammad
chitraltimes ahle sunnat wal jamat seminar khalifa dom umar3
chitraltimes ahle sunnat wal jamat seminar khalifa dom umar

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
51302