Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اورنگزیب عالم چترالی کا اعزاز، آزادکشمیر ٹیم میں سلیکٹ،گیارہ گولڈ میڈل اپنے نام کرچکا ہے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آزاد کشمیر باکسنگ ٹیم کے کیپٹن اونگزیب عالم جن کا تعلق چترال برنس سے ہے آزادکشمیر باکسنگ ٹرائل 60کلوگرام کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے آزاد کشمیر کی ٹیم میں سیلیکٹ ہوچکے ہیں اور آزاد کشمیر کی طرف سے بطور کیپٹن نمائندگی کریں گے ۔


یادرہے کہ اورنگزیب عالم چترالی نے اس سے پہلے بھی آزادکشمیر باکسنگ ٹیم کی طرف سے 14ایونٹس میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کی ہے۔ جس میں 13گولڈ میڈل اور ایک سلور میڈل حاصل کرچکا ہے ۔ جس میں پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ 33نیشنل گیمز2019 پشاور میں بھی آزاد کشمیر ٹیم کی بطور ٹیم کیپٹن نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ جس میں پاکستان بھر سے دس ہزار سے زائد ایتھیلٹس شریک تھے۔

chitraltimes Aurangzaib alam chitrali

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
51308