Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ )‌ آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول کوراغ میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ایک آگاہی پروگرام بموضوع “Beat Plastic Pollution” منعقد کیا گیا ۔اس پروگرام میں میزبان سکول کی انتظامیہ ،اساتذہ اور طالبات کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول چرون،گورنمنٹ گرل مڈل سکول چرون،گورنمنٹ پرائمری سکول چرون،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کوراغ اور کوئن اکیڈمی کے طلبہ و طا لبات شریک ہوئے۔ان کے علاوہ کوراغ کمیونٹی کے خواتین و حضرات نے پروگرام میں بھر پور شرکت کی۔
پروگرام کے مہمان مقرر شفیق اللہ کوارڈنیٹر (اے ۔کے۔ار۔ایس۔پی) تھے۔تقریب کا اغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول پیش کی گئی۔بعدازآں!پرنسپل آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ محترمہ بی بی سلطانہ نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کی تقریب کا انعقاد نہایت ضروری ہے تا کہ طلبہ اس دن کی اہمیت سے آگاہ ہوسکیں اور وہ معاشرے کے دیگر افراد کو احساس اور شعور دلاکر اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ کسی بھی معاشرے کا طبقہ اس کی آبادی کا نہایت اہم حصہ ہوتا ہے ۔ جب نوجوان طبقہ اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تو ہم ایک صاف اور ستھرے ماحول میں سانس لینے کے قابل ہوسکیں گے۔بارھویں جماعت کی طالبہ حسین عالم رضانے حا ضرین سے خطاب کرتے ہوئے اس دن کے تاریخی پسِ منظر پر روشنی ڈالی ۔ اس نے کچھوے(Green Turtle) کی ایک قسم کا بھی حوالہ دیا جس کی پوری نسل پلاسٹک شاپنگ بیگ کو جیلی فش سمجھ کر کھاکر ختم ہو گئی ۔

اس کے بعد شفیق اللہ کی طرف سے ایک تقریر بعنوان ” ماحولیاتی آلودگی کے مضرا ثرات” پیش کی گئ۔ انھوں نے کہاکہ ہم بطور شہری ہمارا تعلق جس پیشے سے ہو،ہمارا فرض بنتا ہےکہ اپنے ماحو ل کو ہر قسم کی آلودگی سے پاک صاف رکھیں ۔ انھوں نے ملٹی میڈیا کے ذریعے صوبہ خیبر پختونخوا خصوصاً چترال میں موجود اہم خوبصورت پرندوں اور جانوروں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں ۔اپنے خطاب میں انھوں نے کہاکہ کچرے ،باورچی خانے اور غسل خانوں کا گندہ پانی کا رخ نہروں اور دریاؤں کی طرف موڑنااور شاپنگ بیگ وغیرہ کو صحیح طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے آبی اور جنگلی حیات کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں ۔جس کے نہایت برے اثرات ماحول اور انسانی زندگی پر پڑتے ہیں ۔ اسکے علاوہ بے تحاشہ شکار اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے گلوبل وارمنگ ،گلیشیٔرز کا پگھلاؤ،سیلاب،ذرخیز مٹی کا بہاؤ ،زمینی کٹاو اور زمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔ سکول کی پرنسپل سلطانہ برہان الدین نے سکول کی طرف سے گیسٹ اسپیکر کو تحفہ پیش کیا۔اس کے بعد سامعین کی طرف سے سوالات ہوئے جن کا مہمان مقرر نے تسلی بخش جواب دیا۔سکول ہذا کی طالبہ ماہا نذیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا۔اس کے بعد ماحولیات کا عالمی دن (5جون) کے حوالے سے طلباء و طالبات نے پلے کارڈ، بینرز اور چارٹ ہاتھوں میں اٹھائے ایک کلومیٹر آگاہی واک کیااور اس میں کوراغ کمیونٹی کے خواتین وحضرات نے بھی شریک ہوئے۔ اس پروگرام کی ترتیب ثمینہ محمود سٹوڈنٹ کاونسلرآغاخان ہائیرسیکنڈری سکول کوراغ نے دی تھی.
world environment day at akhss kuragh 2

world environment day at akhss kuragh 3

world environment day at akhss kuragh 12
world environment day at akhss kuragh 9

world environment day at akhss kuragh 10

world environment day at akhss kuragh 7

world environment day at akhss kuragh 6

world environment day at akhss kuragh 5

world environment day at akhss kuragh 4


شیئر کریں: