Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہیلتھ سروس کے زیر اہتمام چترال کے دورآفتادہ علاقوں میں کورونا کے خلاف ویکسنینش جاری

شیئر کریں:

چترال( چترال ٹائمز رپورٹ )آغا خان ہیلتھ سروس خیبرپختونخوا اورپنجاب کے ریجنل ہیڈمعراج الدین نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ اے کے ایچ ایس پی چترال میں کورناوائرس سے بچاوکے حوالے سے آگاہی مہم اوردورافتادہ علاقوں میں گھرکی دہلیزپرویکسی نیشن کویقینی بنانے میں حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہی ہے ۔اب تک لوئرچترال میں محکمہ صحت اوراے کے ایچ ایس پی کے تربیتی یافتہ اسٹاف نے فسٹ ڈوزمیں 37661اوردوسری ڈوزمیں6794کل44455 جبکہ اپرچترال میں فسٹ ڈوز29651دوسری ڈوز6826کل 36477 افرادکی ویکسی نیشن کی گئی ۔محکمہ صحت چترال اوراے کے ایچ ایس پی کے باہمی مشاورات پرکام کرنے سے اپرچترال اورلوئرچترال کورناویکسی نیشن کے حوالےسے خیبرپختونخوا میں سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس چترال پاکستان کی موبائل ٹیم نے وادی بروغل کا دورہ کیا اور وادی کی پوری اہل آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کرلی ۔وادی بروغل ضلع اپرچترال کے انتہائی شمال میں واقع ہے ۔جوچترال شہرسے 245کلومیٹر کے فاصلے پرہے جس کی کل آبادی 1600 کے آس پاس ہے تقریباً 220 گھرانوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے مذید کہاکہ ویکسی نیشن مہم کے تحت اے کے ایچ ایس پی نے اب تک لوئرچترال میں ارکاری،سوسوم ،مدک لشٹ،پرسن ،برابیگ،شغور،گرم چشمہ میں 17561اوراپرچترال میں بروغل ،بانگ،شوت،لون،شاگرام ،مستوج میں 14529 بندوں کاویکسی نیشن کیاہے ۔ معراج الدین نے کہاکہ کوروناوائرس کی عالمگیر وبا کے خلاف جنگ کر رہے ہیں اور اس جنگ میں کامیابی کے لیے ہم سب کو اس وائرس کے خلاف جنگی منطق سے کام لینا ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اپرچترال اورلوئرچترال کامشکورہوں کہ انہوں نے اے کے ایچ ایس پی کے سینٹراورموبائل ویکسی نیشن ٹیموں کوویکسین کی فراہمی کویقینی بنایاگیا۔ ویکسین کی فوری دستیابی کی بنیاد پراپراورلوئرچترال میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن کیاجارہاہے ۔محکمہ صحت کے ساتھ باہمی مشاورات سے یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

chitraltimes akhsp covid 19 vaccination broghil 2
chitraltimes akhsp covid 19 vaccination broghil 1
chitraltimes akhsp covid 19 vaccination broghil 2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
49519