Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دریاؤں کے تحفظ آرڈنینس 2002 میں توسیع، دریائے مستوج سمیت14 دریاؤں کو شامل کردیاگیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپوٹ) حکومت خیبرپختونخوا نے دریاؤں کے تحفظ آرڈنینس 2002 کی شق 1 کی ذیلی شق 2 کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر عوامی مفاد میں مذکورہ آرڈنینس میں توسیع کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے درج ذیل دریاؤں کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق توسیع شدہ دریاؤں میں دریائے سندھ(خیبر پختونخوا)، دریائے باڑہ،دریائے گومل،دریائے ہرو،دریائے جیندی،دریائے کابل،دریائے کوہاٹ توئی،دریائے کنہار،دریائے کرم،دریائے مستوج،دریائے مستورا،دریائے پنجکوڑہ،دریائے سرن،دریائے سوات اور دریائے ٹوچی شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کر دہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged , ,
49525