Chitral Times

Dec 4, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے آٹھ اساتذہ کی پرنسپل/وائس پرنسپل کے عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کی سفارشات پر محکمہ ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے اخر کار 184اساتذہ کی پرنسپل/وائس پرنسپل/سبجیکٹ سپیشلسٹ کے عہدوں پر تعیناتیوں کے احکامات جاری کی ہے۔ جومختلف وجوہات کی بنا پرگزشتہ سال سے التوا کا شکار تھے۔


محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق ان تعیناتیوں میں چترال کے آٹھ اساتذبھی شامل ہیں۔ جنھیں چترال کے مختلف ہائیرسیکنڈری سکولوں میں بحیثیت پرنسپل /وائس پرنسپل تعیناتی ہوئی ہے۔ ان میں احمد ولی خان درانی پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول بنگ، جمعہ خان پرنسپل ہائیرسکنڈری سکول ہرچین، سمیع الدین پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بروز، ثناء اللہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بمبوریت، محمد حمید الحق وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول دروش، سردار حیات پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول آرندو، حفیظ الدین پرنسپل گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول آیون اورعبدالکریم پرنسپل ہائیرسیکنڈری سکول گرم چشمہ شامل ہیں۔

principal appointment chitral 8candidates3
چترال کے آٹھ اساتذہ کی پرنسپل/وائس پرنسپل کے عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری 18
principal appointment chitral 8candidates6
چترال کے آٹھ اساتذہ کی پرنسپل/وائس پرنسپل کے عہدوں پر تعیناتی کے احکامات جاری 19
principal appointment chitral 8candidates5
principal appointment chitral 8candidates4 1
principal appointment chitral 8candidates2
principal appointment chitral 8candidates 1
principal appointment chitral 8candidates7 1

شیئر کریں: