Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بریر کالاش ویلی کے جنگل میں آتشزدگی ، ریسکیو1122 کی ٹیم اور فارسٹ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) یونین کونسل آیون کے علاقہ بریر کے جنگل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اُٹھی ۔ اطلاع ملنے پر اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم لوئر چترال بریر جنگل پہنچکر درختوں پر لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہے، آگ بجھانے کے عمل میں ریسکیو 1122 کے جوانوں کے ساتھ ساتھ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاربھی حصہ لے رہے ہیں، طویل پیدل سفر اور مشکل راستوں کے باوجود ریسکیو 1122 کے جوان انتہائی جوش وجذبے سے آگ بجھانے میں مصروف عمل رہے،اور ریسکیو1122 ٹیم قومی اثاثے کو بچانے میں اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے ۔جس کو علاقے کے عوام نے سراہا ہے ۔اور ساتھ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے جنگل میں اچانک آگ لگنے کی وجوہات معلوم کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے ۔

forest athaszadgi ayun chitral1
forest athaszadgi ayun chitral2
forest athaszadgi ayun chitral3
forest athaszadgi ayun chitral4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49160