Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا محمد اشرف کی وفات پر وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق ایم پی اے سردارحسین کا اظہارتعزیت

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے معروف کالم نگار اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کے والد مولانا محمد اشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثنا ضلع  بالائی چترال بونی سے پیپلز پارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید سردار حسین شاہ نے چترال کی معروف شخصیت مولانا محمد اشرف کی وفات پر بے حد رنج اور دکھ کا اطہار کرتے ہوئے ( مرحوم ) مولانا  محمد اشرف کے انتقال کو چترالی قوم کےلئے بڑا سانحہ قرار دیا ہے ۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ( مرحوم ) کی شخصیت کے کئی ایک  پہلو تھے  جو کہ اُنہیں دوسری تمام شخصیات سے ممتاز کرتے ہیں ۔

آپ  جنگ آزادی کشمیر کے نامور مجاہدوں کی پہلی صف کے علم بردار تھے ، آپ ایک دینی عالم تھے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ  آپ ایک ایسے دور اندیش استاد تھے جس نے عنایت اللہ فیضی ، کرنل اکرام اللہ اور یوسف شہزاد جیسے ستاروں کی پرداخت کی کہ جن کی وجہ سے آج چترال دنیا سے متعارف ہوا ہے ۔  اُن کی دور اندیشی اور فہم و فراست کے حوالے سے اُن کے صاحبزادہ  ڈاکٹر عنا یت اللہ  فیضی کی تعلیم  و تربیت سے یہ بات واضح ہوتی ہے  کہ مرحوم کتنا علم دودست شخص تھے کہ جس نے اپنی بہترین رانمائی سے چترال کے لئے  ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کی صور ت  میں علم کا ایک سدا بہار خزانہ  دیا ۔ 

مولانا چترال کے ایک دور افتادہ  علاقے میں پیدا ہوئے لیکن آپ کی دانش اور فہم و ادراک کے ہالے میں جو بھی آیا علم و ہنر سے  مالامال ہوا ۔ مولانا صاحب کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ شاید صدیوں میں بھی پُر نہ ہو ۔

میں اس رنج و الم کی گھڑی میں ڈاکٹر عنایت للہ فیضی اور اُ ن کے تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ درگاہ رب العزت میں دعا ہے کہ  اللہ مروحوم کو جنت فردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو  ضبر جمیل عطا فرمائے۔ 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
49170