Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مستوج ؛ گزشتہ ایک ماہ سے نوجوان لاپتہ، تاحال سراغ نہ ملنے پرعلاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مستوج کے نواحی گاوں چوئنچ سے گزشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے نوجوان کا تاحال سراغ نہ مل سکا، جو مقامی پولیس اور علاقے کیلئے بھی ایک معمہ بنا ہوا ہے ۔16اپریل ۲۰۲۱ کی شام سے سلطان ولد بائی خان ساکنہ چوئنچ لاپتہ ہے ۔ جسکی تلاش جاری ہے ۔ مگر تاحال انکا کوئی سراخ نہیں ملا ہے ۔

مقامی پولیس بھی تفتیشن کررہی ہے مگر کسی نتیجہ پر تاحال نہیں پہنچی ہے ۔ ایک ماہ سے چوئنچ جیسے چھوٹے گاوں میں نوجوان کی گمشدگی اور ابتک کوئی سراغ نہ ملنے پر علاقے کے عوام میں بھی خوف ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

علاقے کے عوام نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اورآئی جی پی خیبرپختونخوا سے خصوصی طور پر نوجوان کی گمشدگی کا نوٹس لینے اور معمہ کو جلد حل کرنے کی اپیل کی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48324