Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے تین قابل فخر فرزندان اور ایک بیٹی نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیا ہے

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2020کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز کےمطابق کل 364 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرلیاہے ۔تاہم فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 221 امیدواروں کی حتمی لسٹ/ سفارش مختلف گروپ /سروسز میں بی ایس 17 میں بھرتی کیلئے حکومت پاکستان کو ارسال کردی گئی ہے ۔ جن میں چترال کے چار قابل فخر سپوت بھی شامل ہیں ۔


کامیاب ھونے والے چاروں امیدواروں کا تعلق اپر چترال سے ہے۔ان قابل فرزندان میں عمران الحق کا تعلق استارو تورکہو اپر چترال سے ہے جنھیں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس ) گروپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔اور خیبرپختونخوا سے پہلی نمبر پر ہیں۔


اسی طرح چترال کی قابل فخر بیٹی شازیہ اسحاق کا تعلق جنالی کوچ مستوج سے ہے ۔ انھیں پولیس سروس آف پاکستان ( PSP) گروپ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ شازیہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ وہ چترال سے پہلی خاتون پی ایس پی آفیسر بن گئی ہیں ۔ اس سے پہلے وہ بحثیت ہیڈ مسٹریس محکمہ ایجوکیشن کے ساتھ وابسطہ تھیں۔

اسی طرح سلیم اللہ خان ایوبی کا تعلق کوشٹ موڑکہو سے ہےجنھوں نے پاکستان اڈیٹ اینڈ اکاونٹس سروس (PAAS) کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ سلیم اللہ پی ایم ایس بھی پاس کرچکا ہے۔اور اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹرینی کام کررہے ہیں ۔
اسی طرح مجید اللہ کا تعلق اویر موڑکہو سے ہے جنھوں نے فارن سروس آف پاکستان (FSP) گروپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

majeedullah and saleemullah css qualified chitral upper

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48070