Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بمبوریت: دو کمسن بچے پیدائشی نابینا، علاج کیلئے مدد کی اپیل

شیئر کریں:

بمبوریت ویلی سے تعلق رکھنے والے پیدائشی طور پر دو نابینا بچوں کا باپ الف خان ولد سید جان نے تمام اہل خیر سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ ان کا پانچ سالہ بیٹامقبول اور 9سالہ بیٹی ظہانت کی علاج کے سلسلے میں ان کی مالی مدد کی جائے جبکہ وہ خود بے روزگار ہونے اور آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال سے آگے جانے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے بچوں کی بینائی علاج کے ذریعے ممکن ہے جوکہ انکی بس سے باہر ہے ۔ انسانیت کے نام پر ان دو پھول جیسے بچوں کی مدد کرنے اور انکی زندگی سنورانے کے خواہش مند خواتین و حضرات ذیل فون نمبر وں پریا چترال ٹائمزڈاٹ کام کی وساطت سے بھی را بطہ کرسکتے ہیں۔

دعاگو
الف خان ولد سید جان
گاوں لشٹ بوخت بمبوریت کالاش ویلی چترال
رابطہ نمبر :
(نثاراحمد)
03429068022
03209091365

تمام قابل قدروزیٹرز سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شیئرکریں‌تاکہ کوئی نیک انسان یا ادارہ ان کی مدد کرسکے.

two blind children by birth from kalash valley chitral bumburate


شیئر کریں: