Chitral Times

May 14, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بونی روڈ کی مرمت کیلئے 5اپریل تک کا ڈیڈلائن،سڑک ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کرینگے۔عمائدین کوہ یوسی

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ) کوہ یونین کونسل کے عمائیدین نے اڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال لویر حیات شاہ پر واضح کردیا ہے کہ اگر ان کے علاقے سے گزرنے والی بونی روڈ کی ضروری مرمت میں مزید غفلت برتاگیا تو وہ 5اپریل سے احتجاج کے طور پر اس مصروف سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ پیر کے روز جے یو آئی کے امیر اور سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن، امیر جماعت اسلامی چترال اخونذادہ رحمت اللہ، عبدالقیوم شاہ، سیف الدین، شریف حسین، حاجی شیر حکیم، غبدالغفار لال، جلال الدین اور دوسروں پر مشتمل ایک وفد نے ضلعی انتظامیہ سے ملاقات میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ این اے ایچ کی تحویل میں آنے کے بعد سے اس سڑک کی حالت انتہائی ناگفتہ بہہ ہوگئی ہے اور یہ سڑک سے ذیادہ کھنڈر کامنظر پیش کررہی ہے جس سے مسافر سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور بار بار توجہ دلانے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں ہوئی۔ اے ڈی سی نے عمائیدین کی موجودگی میں این ایچ اے کے ڈائرکٹر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مسئلے سے باخبر کیا جس نے ٹھیکہ دار کو ہدایت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عمائیدین نے کہاکہ ماضی میں بھی انہیں اس طرح ٹرخایا گیا اور اس بار بھی اگر یہی کچھ ہوا تو وہ سخت احتجاج کریں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46862