Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کو ابتک پولیو فری ضلع برقرار رکھنا یہاں کے باشعورعوام کی مرہون منت ہے۔کرنل علی ظفر

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز)کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل علی ظفرنے ویمن اینڈچلڈرن ہسپتال چترال میں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوسے بچاوکے قطرے پلاکرپولیومہم میں حصہ لیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر اس موذی وائرس سے بچایاجاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ بچوں کو اپاہج ہونے سے بچانے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے ۔ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں اس سے نہ صرف ان کے بلکہ پورے ملک کے بچے ہمیشہ ہمیشہ کی معذوری سے بچ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اس موذی مرض کے خلاف جدوجہدصدقہ جاریہ ہے چترال کے باشعورعوام انسداد پولیومہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لےکر اب تک چترال کوپولیوفری ضلع رکھاہواہے اور انشاء اللہ تعالیٰ ہمیشہ رہے گا۔کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نےمہم کے دوران بچوں کو قطرے پلانے سے قبل اور بعد میں ہینڈ سینٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کی۔ اورچترال سکاوٹس کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کی۔

اس موقع پر ای پی آئی کوارڈینٹرچترال ڈاکٹر فرمان نظارنے بتایا کہ لوئر چترال میں پانچ سال تک عمر کے 50273بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائنگے، جس کیلئے 332ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو ضلع کے چودہ یونین کونسلوں کے ہر گھرکے بچوں تک پہنچیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ مہم کے دوران پولیو قطرے پلوانے کے ساتھ لوگوں میں پولیو کے مرض کے خلاف شعور بھی اجاگر کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر گلزار احمدنے کہاکہ آگاہی مہم کے تحت بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والے والدین کے خدشات دورکئے جائیں گے اوراُن کو مطمئن کرکے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ اس موقع پرچترال سکاوٹس کے میجرشازیب ،ڈپٹی ڈئریکٹرڈی ایچ ڈی سی چترال ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈبلیوایچ اوکی طرف سے امیونائزیشن آفیسرڈاکٹرسلیم سیف اللہ،جمال الدین و دیگر بھی موجودتھے

comdant cs administered polio drops
comdant cs administered polio drops3

شیئر کریں: