Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اسٹوڈنٹس سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی تنظیم نو، امیر اجمل صدر منتخب

شیئر کریں:

مانسہرہ( سیف الدین) چترال اسٹوڈنٹس سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی تنظیم کی گئی ۔ سو سائٹی کے صدر، سینیر نائب صدر اور جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے لئے الیکشن گزشتہ دن ہزارہ یونیورسٹی میں منعقد ہوئے۔ صدر گلگت اسٹوڈنٹس سوسائٹی اور شعبہ سیاسیات میں ایم-فل اسکالر حافظ گلگتی ، جامعہ ہزارہ سے فارع التحصیل طالب علم سجاد علی شاہ، قاضی الیاس، سیف الدین اور سابق صدر صدام حسین نے الیکشن انعقاد کرانے کی ذمہ داری سرانجام دی۔ ڈیپارٹمنٹ آف کیمسٹری کے طالب علم امیر اجمل چترال اسٹوڈنٹس سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے صدر، ڈیپارٹمنٹ آف اکنامکس کے طالب علم سید قادر علی شاہ نائب صدر جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طالب علم علی ظہور جنرل سیکٹری منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ چترال اسٹوڈنٹس سوسائٹی ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ، ہزارہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم چترالی اسٹوڈنٹس پر مشتمل ایک طلبہ تنظیم ہے۔ یاد رہے کہ ہزارہ یونیورسٹی میں چترال سے تعلق رکھنے والے بہت سے طلبہ و طالبات مختلف شعبوں میں زیر تعلیم ہیں، جن میں کئی پی ایچ ڈی اور ایم فل اسکالرز بھی شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46866