Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کیلئے موبائیل اپلیکیشن کا آغازکردیاگیا۔وزیر ٹرانسپورٹ

شیئر کریں:


پشاور بی آر ٹی میں 18 میٹر کی تیس نئی بسوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ملک شاہ محمد وزیر


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے کی محکمہ ٹرانسپورٹ کی دو سالہ کارکردگی کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور ابھی پشاور بی آر ٹی میں 18 میٹر کی تیس نئی بسوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے اور روزانہ کے حساب سے ایک لاکھ پچھتر ہزار مسافر بی آر ٹی میں سفر کرتے ہیں جس میں مزید اضافہ ہو جائے گا ملک شاہ محمد وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ صوبہ بھر میں کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس اور روٹ پرمٹ جاری کر رہا ہے اور اس طرح ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق روٹ پرمٹ، جعلی ڈرائیونگ لائسنس کی شناخت اور روڈ چیکنگ کیلئے موبائیل اپلیکیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ارشد خان آفریدی، ایڈیشنل سیکرٹری طارق خان، چیف ٹرانز پشاور فیاض خان سمیت متعدد حکام موجود تھے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں ٹرانسپورٹ کے بارے میں 3997 شکایات موصول ہوئی جس میں 3938 شکایات حل کیے گئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی میں کام کرنے والے ملازمین پرائیویٹ کمپنی کے ہیں حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے اور نہ ہی میں نے اس میں کوئی بندہ بھرتی کیا ہے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں بھی ٹرانسپورٹ کے منصوبے منظور کیے گئے ہیں ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ پنک بس سروس اب خواتین کی جامعات کے لیے مختص کی جارہی یے کیونکہ پنک بس سروس صرف خواتین کیلئے مختص تھیں۔ ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی روڈ کے مقام پر بی آر ٹی سائیکل سروس بہت جلد شروع کرینگے ملک شاہ محمد وزیر نے کہا کہ تین پہیوں والی گاڑی (موٹر سائیکل رکشہ) کیلئے بھی قوائد و ضوابط تیار کیے گئے ہیں اور قوائد میں ترمیم بھی مرتب کرلی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
45312