Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پاکستان کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں عالمی اعزاز حاصل

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ‌) گزشتہ روز ورلڈ گورنمنٹ سمٹ دبئی میں ہونے والے مقابلوں میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ پاکستان کے شہریوں کی آواز سننے کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانا چاہتاہے جس میں شہریوں کی آواز کو سنا جائے اور ان کے مسائل کوحل کیاجائے۔ وزیراعظم پاکستان کی اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا کی ماہر تکنیکی ٹیم کی خدمات حاصل کرلی گئیں اور کم مدت میں شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کے نام سے شکایت سیل بنایا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تین بہترین ممالک چننے کے لئے دبئی میں ایک مقابلے کا اہتمام کیا گیادنیا کی سطح پر ہونے والے اس مقابلے میں کل 87ممالک نے شرکت کی جن میں 4ہزار646مختلف ایپلیکیشنز پیش کئے گئے ان ایپلیکیشنز میں پاکستان سییٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔مقابلے میں پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن کا انتخاب ایپلیکشن پر عوام کی شکایات کے ازالے پر کیا گیا۔پاکستان سیٹیزن پورٹل کو بنے 100دن ہوئے ہیں جس کی بنیاد پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیامیں پاکستان تمام ممالک پر سبقت لے گیا۔خیبر پختونخوا تکنیکی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ اگلے سال منعقد ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں پاکستان پہلی پوزیشن حاصل کریگا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18771