Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن کو پورے جنوبی ایشیاء میں کلیدی مقام دلانے کی منصوبہ بندی کی ہے..وزیراعلیٰ

Posted on
شیئر کریں:

سوات (چترال ٹائمز رپورٹ‌) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو جلد موجودہ معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ وہ بحرانوں سے کھیلنے اور پوری استقامت سے اپنی ٹیم کو نکالنے کے گر جانتے ہیں انکے بیرون ملک جبکہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے پاکستانی دورے اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہیں جنہیں کامیاب ہوتا دیکھ کر ہمارے سیاسی مخالفین انہیں بہکاری کہتے نہیں تھکتے حالانکہ وہ خود قومی خزانے کے خائن ہوتے ہوئے اپنی عیاشیوں اور ذاتی مفادات کیلئے غیرملکی امداد کی بھیک مانگتے اور انہیں ہڑپ کرنے میں اپنا ثانی رکھتے انہوں نے کہا خیبرپختونخوا کے بعد ملک میں حقیقی ترقی کا دور اب شروع ہونے کو ہے صوبائی حکومت نے ملاکنڈ ڈویژن کو سیاحت و مواصلات اور معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پورے جنوبی ایشیاء میں کلیدی مقام دلانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے جس میں سوات کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گی ۔سوات موٹروے خطے میں معاشی اور مواصلاتی انقلاب کے اس نئے دور کا پیش خیمہ بنے گا وہ بائی پاس روڈ پر نوتعمیر شدہ جنرل بس سٹینڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے40کنال رقبے پر محیط یہ لاری اڈا پرانے اڈے سے تین گنا بڑا ہے جس سے اندرون شہر ٹریفک کا اژدھام ختم ہونے کے علاوہ مسافروں کو ملک کے کسی بھی کونے کیلئے آمد و رفت میں اضافی سہولیات مہیا ہونگی جبکہ چار کروڑ روپے سالانہ کرائے کی بچت بھی ہو گی تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ایس ای سی اینڈ دبلیو جمیل احمد اور ایکسئین انجینئر شہاب خان نے انہیں بریفنگ دی جبکہ تقریب میں چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان، رکن صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران، ضلع ناظم محمد علی خان ، کمشنر ملاکنڈ سید ظہیرالاسلام شاہ، ڈی آئی جی سعید وزیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی وزیراعلیٰ نے یکم مئی کو موٹروے کے افتتاح کے بعد اسے اگلے مرحلے میں مینگورہ اور پھر باغ ڈھیرئی تک توسیع دینے کا اعلان کیا انہوں نے ٹی ایم اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسکے ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز فوری ریلیز کرنے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہا کہ اہل سوات کی ترقی کیلئے ان سے توقعات بجا ہیں کیونکہ یہاں سے وزیراعلیٰ آنے پر یہاں کے تمام سیاسی رہنماؤں کو بھی خوشی ملی ہے مگر سوات پر یہ احسان وزیراعظم عمران خان نے کیا ہے اور سوات کے تمام مسائل کے حل کی باری ہے جو بتدریج حل ہونگے سیدو گروپ ہسپتال کو عالمی معیار پر ترقی دی جارہی ہے سڑکوں اور تعلیم و صحت کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے گی کانجو ائیرپورٹ بھی کھولا جا رہا ہے اور اگلے تین سال میں یہاں کے اسی تا نوے مسائل حل ہو چکے ہوں گے انہوں نے کہا کہ نہ صرف چکدرہ تا کالام سڑک کو بین الاقوامی معیار کی شاہراہ بنایا جا رہا ہے بلکہ مہوڈھنڈ اور گبین جبہ جیسے پرفضاء اور حسین علاقوں کو نئی سڑکوں کی تعمیر کے ذریعے ملحقہ ضلع دیر کے کمراٹ اور دیگر قابل سیاحت مقامات سے ملانے کا پلان بھی بنایا گیا ہے اور یہ تمام صحت افزاء علاقے نہ صرف ملکی بلکہ بین لاقوامی سطح پر سیاحوں کیلئے پرکشش بن جائیں گے اسکی بدولت مقامی پیداوار اور خدمات کو بھی ترقی ملے گی اور روزگار کے مواقع میں بے انتہا اضافہ ہو گا محمود خان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی کے حکمرانوں نے یہاں کی ترقی کا ڈھنڈورا تو بہت پیٹا مگر قومی خزانے پر بڑی چالاکی کے ساتھ ہاتھ صاف کرنے کے سوا عوامی مفاد کا کوئی دیرپا کام نہیں کیا تاہم اب ہماری مرکزی اور صوبائی حکومتیں آنے کے بعد صورتحال بدل چکی ہے آئندہ طاقتور کیلئے نہیں بلکہ صرف عوامی مفاد کیلئے قوانین بنیں گے احتساب صرف طاقتور کا ہو گا ہماری حکومت میں سزا و جزا کی پالیسی چلے گی جس میں قابل اور محنتی لوگوں کی قدر ہوگی علمی و تخلیقی اور پیداواری شعبوں کو ترقی دی جائے گی تمام شعبوں میں قانون، میرٹ اور انصاف کی بالادستی یقینی بنائی جائے گی اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پاکستان کو مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہیں جنہیں ایک ایک کرکے حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے۔
CM Photo Inaugration of Khapal Kor

CM Photo Inaugration of Khapal Kor2
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
18937