Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چینوٹ قتل کیس میں ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔۔اپرچترال بار کی اپیل

شیئر کریں:

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کی ایک ہنگامی میٹنگ گذشتہ روز زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ بار اپر چترال منعقد ہوئی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ باراپر چترال کے تمام ممبران نے بھرپورا انداز میں شرکت کی۔

اجلاس میں تھانہ سٹی کے حدود محلہ بٹہ کمانگران ضلع چنیوٹ میں چترال کی معصوم بیٹی مسماۃ نازیہ اور اس کی سات ماہ کی معصوم بیٹی ہانیہ کی بہیمانہ قتل کے سلسلے میں تفصیلی گفت وشنید ہوئی۔

اجلاس میں قرار پایا کہ مذکورہ بالا خاتون اور نومولود بچی کی بے دردی سے قتل بہت افسوس ناک ہے اور مذکورہ بالا چترالی خاتون کی اس طرح بے دردی سے قتل کی وجہ سے چترالی وکلاء اور عوام میں شدید غم وغصے کی لہردوڑ گئی اور انتہائی رنجیدہ ہیں۔

اجلا س میں انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وکلاء نے چیئرمین پنجاب بار کونسل اور صدر ڈسٹرکٹ بار چنیوٹ کو بذریعہ قرارداد احتجاجاً اس غیر قانونی،غیر آئینی وغیر شرعی فعل اور درندگی سے آگاہ کرتے ہوئے صدور وجنرل سیکرٹری چنیوٹ بار سے اپیل کیا کہ درندہ صفت قاتل کو کیفرکردار تک پہنچانے میں ہماراساتھ دیں اور بحق مقتولہ برخلاف ملزم ہماری نمائندگی کرے اور سائلہ/مقتولہ کو انصاف دلانے میں ہرفورم میں مقدمہ کی صاف شفاف انکوائری میں ہماری مدد فرمائی جائیں ڈسٹرکٹ بار میں مذمتی قراردادپیش کی جائے اور بذریعہ قرارداد پولیس اور انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ کو تنبیہ کی جائے کہ انکوائری میں کسی قسم کا بھی کسر نہ چھوڑا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44937