Chitral Times

May 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جوٹی لشٹ پاور گرِڈ اسٹیشن تیمر گرہ منتقلی کی باتیں محض افواھیں ہیں…مولاناچترالی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)جوٹی لشٹ پاور گرِڈ اسٹیشن تیمر گرہ منتقلی کی باتیں محض افواھیں ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے گولین گول ہائیڈل پاور اسٹیشن کا ٹرِپ کر جانا ٹیکنیکل مسئلہ تھا جسے مستقلاً دور کر دیا گیا ہے آئندہ کیلئے اس طرح کا کو ئی مسئلہ پیدا نہیں ہو گا بعض دوست سیاسی سکورنگ کیلئے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں ہیں اگر حقیقتاً پا ور گرِڈ اسٹیشن کی منتقلی کی ہو ا چلی تو عبد الاکبر چترالی سب سے پہلے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہو گا ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ، رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے جماعت اسلامی کے المرکز الاسلامی حدیقۃ العلوم پشاور میں میڈیا نمائندوں اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید جماعت علی شاہ ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد جبران سنان اور سماجی کارکن عصمت اللہ دمیلی اور سید سلطان نگاہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اگر بروز پاور گرِڈ اسٹیشن کی منتقلی کی افواہ صحیح ہو تی تو 25 جنوری کو بجلی کی دوبارہ سپلائی کیسے ممکن ہو ئی جب کہ لواری پاس میں گرِے ہو ئے پول آج تک ٹھیک نہیں ہو سکے انہوں نے مزید کہا کہ چترالی قوم بالکل بے فکر رہے کیونکہ ان کا نمائندہ قومی اسمبلی میں سویا نہیں بلکہ ہر وقت چترال کے حقوق کے تحفظ کیلئے بیدار اور تیار ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
18262