Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چینیوٹ واقعہ کی اڑ میں لسانیت پھیلانے سے گریز کیا جائے۔رضیت باللہ مرکزی نائب صدر ھدیتہ الھادی

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)رضیت باللہ مرکزی نائب صدر ھدیتہ الھادی و چیف کوارڈینیٹر نظریہ پاکستان فورم چترال نے اپنے ایک اخباری بیان میں عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینیوٹ واقعہ بد ترین فعل ہے اور مجرم کو سر عام پھانسی پہ لٹکایا جائے مگر اس کی اڑ میں کچھ نادان دوست لسانیت پھیلانے سے گریز کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ چترال سے ہزاروں کی تعداد میں بہنیں ملک کے دوسرے حصوں میں بیاہی گئی ہیں جو کہ خوش خرم زندگی گزار رہی ہیں اور بہت سارے اپنے فیملیز کو سپورٹ بھی کرتے ہیں لہذا اس قسم کے معاملات میں پنجابی/ پٹھان کا نعرہ لگاتے وقت احتیاط سے کام لیں اور اپنے الفاظ کا چناؤ میں احتیاط برتیں کیونکہ ملک خداداد کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے۔ قاتل قاتل ہوتا ہے اس کا تعلق کسی قومیت سے جوڑنا سراسر ملک دشمنی کے علاوہ کچھ نہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
44941