Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بین المذاھب ہم آہنگی کو مزید پروان چڑھانے کیلئے صوبائی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دی جائینگی۔وزیر زادہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہا ہے کہ صوبے میں مختلف مذاہب میں مذہبی ہم آہنگی سے نہ صرف مختلف مذہبی مکاتب فکر کے مذاہب کے درمیان اخوت اور رواداری کو فروغ ملیں بلکہ صوبے میں امن وامان اور ترقی و خوشحالی مزید بڑھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صوبے کے مختلف بین المذاھب میں مذہبی آہنگی کے فروغ کے لئے لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے۔ اجلاس میں مردان سے اقلیتی کمیونٹی کے ایم پی اے روی کمار، ایم پی اے رنجیت سنگھ، انوک ہشمت، بیشف آرنیسٹ،چودھری موہن لال، شاہی مسجد کے خطیب،چترال سے رحمت الہی اورمولانا شعیب کے علاؤہ مختلف مذاہب کے مذہبی سکالرز اور پیشوا اور علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا میں بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ اور ان کی خوشحالی و ترقی کے لئے موجودہ حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہیں۔ پاکستان میں دیگر مذاھب کی طرح اقلیتوں کو بھی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ بین المذاھب ہم آہنگی مختلف مکاتب فکر کے لوگوں میں مذہبی آہنگی، اخوت و رواداری ہمارے منشور کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال محکمہ اوقاف صوبے میں بین المذاھب ہم آہنگی کے حوالے سے کانفرنس منعقد کرتی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر کے سکالرز اور پیشوا مدعو کئے جاتے ہیں، آج کا یہ اجلاس امسال 6 فروری کو ہونے والے بین المذاھب ہم آہنگی کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے منعقد کیا گیا ہے۔ وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مختلف مذاہب کے درمیان مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے صوبائی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائے گی، جس کو بعد میں ضلعی سطح پر بھی توسیع دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر کے مذاہب میں اخوت اور بھائی چارہ ہے، جس کو تحریک انصاف کی موجودہ حکومت مزید پروان چڑھانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ معاون خصوصی نے مزیدکہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پورے ملک میں بین المذاھب ہم آہنگی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں وزیراعلی محمود خان بین المذاھب ہم آہنگی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور وزیراعلی کی سر پرستی میں صوبائی حکومت بین المذاھب ہم آہنگی اجلاس بہت جلد منعقد کرنے جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد ہے کہ عالمی سطح پر یہ واضح ہوسکے کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگ آپس میں بھائی ہیں، تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہیں، اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے یکجان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی قیادت میں ہم بین المذاھب، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام تر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی ہوں، ان میں بھائی چارہ ہوں، ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ایک ساتھ مل کر صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44659