Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنگلات کو بچانے کیلئے چترال کے گیس پلانٹ منصوبوں کو بحال رکھاجائے۔ عمائدین چترال

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)چترال انفارمیشن اینڈ ہیلپنگ گروپ کو کرونا ۹۱ کے دوران بہترین کار کردگی کے اعتراف میں المرکز الاسلامی پشاور میں عبد الاکبر چترالی MNA کی طرف سے ایک پر وقار عشائیہ کا اھتمام کیا گیا عشائیہ میں مولانا ہدایت الرحمن ایم پی اے، سابق منسٹر محمد سلیم، ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن عبد الاکرم، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبد الواسع، مولانا جاوید حسین، مولانا شیرکریم شاہ، نقیب احمد، محمد علی مجاہد، شمس النبی معاویہ، سید ذوالفقار علی شاہ کے علاوہ کثیر تعداد میں صحافی، سوشل ایکٹوسٹ، ممتاز شخصیات اور جملہ ممبران چترال انفارمیشن اینڈ ھیلپنگ گروپ شریک ہوئے اس موقع پر ایک متفقہ قرارداد بھی پاس کی گئی۔

قرار داد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ سابق دور حکومت میں چترال کیلئے منظور کیے گئے ایل پی جی ا سٹیشنوں کو بحال رکھا جائے جس کیلئے دروش، ایون، بروز اور چترال سنگور کے مقام پر زمینیں بھی خریدی گئی ہیں قرار داد میں کہا گیا کہ چترال میں ایل پی جی ا سٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے جلانے اور دیگر ضروریا ت پورا کرنے کیلئے شاہ بلوط اور دیگر جنگلات کی کٹائی ھنوز جاری ہے جس سے جنگلات میں زبر دست کمی کے ساتھ، ساتھ ماحولیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس طرح سیاحت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا قوی اندیشہ ہے لہٰذا ایل پی جی اسٹیشنوں کو بحال کر کے ان پر فوری کام شروع کیا جائے۔

اس موقع پر بہترین سماجی خدمات پرشاہی خطیب مولانا خلیق الزمان کے علاوہ صادق آمین مرحوم و غیاث راجہ مرحوم جی بی کویادگاری ایواڈ دئےگئے ہیں جنھیں صادق امین کے فرزند اورمحمد علی مجاہد نے وصول کیا۔

chitral information and helping group meeting1
chitral information and helping group meeting3
chitral information and helping group meeting4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
44386