Chitral Times

Dec 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کمشنر ملاکنڈکی اسامہ شہید کیئریراکیڈیمی کادورہ، اکیڈیمی کو مسقبل حیثیت دی جائیگی…ریاض خان محسود

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ اسامہ شہید کیریر اکیڈیمی کی اس علاقے میں طلباو طالبات کی پیشہ ورانہ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلے کے لئے کوچنگ میں گزشتہ کئی سالوں سے شاندار خدمات کے پیش نظراسے مستقل حیثیت دی جائے گی اور اسے ایک ادارے کی شکل دیا جائے گا تاکہ اس ضلعے کے ایک مقبول ترین ڈی سی کا لگایا ہوا یہ پودا ہمیشہ اس علاقے کے لوگوں کو پھل اور سایہ دیتا رہے۔

جمعہ کے روز چتر ال میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ شہید کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ان کی فرض شناسی اور ایمانداری کے کئی واقعات بیان کئے اور کہاکہ پشاور کے ضلعے میں بطور ایڈیشنل ڈی سی اسامہ شہید ان کا ماتحت تھا اور اس ڈیڑھ سال کے عرصے میں انہوں نے اسامہ کو ایک آئیڈیل افیسر پایا جس میں وہ تمام صفات موجود تھے جوکہ ایک سول سروس کے افیسر میں موجود ہونی چاہئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چترال کا اسامہ شہید کے ساتھ جذباتی وابستگی کو سراہا۔ اس سے قبل اکیڈیمی کے ڈائرکٹر فداء الرحمن نے کمشنر کو اکیڈیمی میں‌خوش آمدید کہا اورادارے کی ابتک کے کارکردگی کے بارے میں کمشنر کو اگاہ کیا.
انھوں‌نے بتایا کہ سابق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران علاقے میں پیشہ ورانہ اداروں میں داخلوں کے لئے کوچنگ کرنے والی اداروں کی کمی کا احساس کرتےہوئے اس ادارے کا بنیاد رکھا.
commissioner malakand visit Osama shaheed academy chitral 3

commissioner malakand visit Osama shaheed academy chitral 4
commissioner malakand visit Osama shaheed academy chitral 14


شیئر کریں: