Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صحت کارڈ کے آغاز کے دو ماہ بعد چترال کے ہسپتال میں داخلے کی شرح 126 فیصد بڑھی۔ وزیرصحت

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس کے آغاز کے دو ماہ کے دوران ہسپتالوں میں داخلے کی شرح میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صحت کارڈ کے زون 1 ملاکنڈ کے اضلاع میں 4 گنا اضافہ جبکہ زون 2 ہزارہ ڈویژن میں داخلے کی شرح 3 گنا بڑھی۔ مالاکنڈ ڈویژن کے پانچ اضلاع میں اکتوبر کے مقابلے میں دسمبر میں ہاسپٹل ایڈمشن کی شرح میں مجموعی طور پر 429 فیصد اضافہ ہوا۔ چترال اپر و لوئر، دیر اپر و دیر لوئر اور سوات میں ماہ دسمبر کے دوران 11854 مریض ہسپتال داخل ہوئے جبکہ اکتوبر میں یہی تعداد صرف 2242 تھی۔ تیمور جھگڑا کے مطابق ہزارہ ڈویژن میں صحت کارڈ اجراء کے ایک ماہ کے دوران ہسپتال داخلے کی شرح 171 فیصد بڑھی، 7 اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اپر و لوئر، تورغر اور شانگلہ میں دسمبر کے دوران 2521 مریض ہسپتال داخل ہوئے جبکہ نومبر میں 930 مریض ہسپتال داخل ہوئے تھے۔ سوات میں دسمبر کے دوران 3829 مریض ہسپتال داخل ہوئے جبکہ اکتوبر میں یہی تعداد صرف 909 تھی۔ اسی طرح مانسہرہ میں 645 فیصد، ایبٹ آباد میں 397 فیصد اور بٹگرام میں 309 فیصد اضافہ ہوا۔ صوبائی وزیر کے مطابق چترال میں ہسپتال میں داخلے کی شرح دسمبر میں 126 فیصد اور اپر دیر میں 128 فیصد بڑھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
44371