Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال گرم چشمہ روڈ، چترال بمبوریت روڈ ودیگر میگا پراجیکٹس کو NHA نے منسوخ کردیا، اعلامیہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ) مرکزی حکومت نے چترال کے تین میگاپراجیکٹس کوبھی منسوخ کرنےکا اعلامیہ جاری کردیا . چترال ٹائمز ڈاٹ کا م کو موصولہ ذرائع کے مطابق جنرل منیجراین ایچ اے اسلام آباد کی طرف سے جاری تین الگ الگ اعلامیوں‌میں‌ چترال گرم چشمہ دوراہ پاس روڈ 82.5کلومیٹر، چترال ایون بمبوریت روڈ 45.94کلومیٹراور لواری ٹنل کے ساتھ بلڈنگ و ایلائڈ پورٹل فسیلٹیز کی تعمیر شامل ہیں‌کو منسوخ‌کرنے کا اعلان کیاہے . جبکہ اس سے قبل تریچ ٹو لوٹ اویر روڈ کا منصوبہ بھی پی ایس ڈی پی سے ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا.
یاد رہے کہ مذکورہ میگا پراجیکٹس سابق ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین کی کئی سالوں‌کے جدوجہد کے بعد مرکزی حکومت سے ‌19مراحل سے گزرنے کے بعد منظور ہوئے تھے. مگر نامعلوم وجوہات کی بناپر موجودہ حکومت نے چترال کے ان میگا پراجیکٹس کویکے بعد دیگرے ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. جس سے چترال میں‌تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے. اور عوامی حلقے خصوصی طور پرمختلف سیاسی پارٹیاں‌اس سلسلے میں‌باقاعدہ احتجاج کیلئے لائحہ عمل طے کررہے ہیں .
nha notice

nha notice2

nha notice3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged ,
15127