Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لوئیر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیرقانونی استعمال میں ملوث افراد گرفتار،جیل منتقل

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) چترال لوئیر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری میں ملوث چھ افراد گرفتارہوکر جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل ہوگئے ہیں۔ ایس ڈی او پیسکو سب ڈویژن چترال کی طرف سے جاری ایک مراسلہ میں ڈی پی او چترال سے درخواست کی گئی کہ چترال کے مختلف علاقوں میں بعض افراد بجلی کی غیرقانونی استعمال میں ملوث ہیں جس سے سرکاری خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ جن میں بعض افراد گھریلیو بجلی کو کمرشل استعمال کررہے تھے جبکہ بعض کنڈی ڈالکر بجلی کے استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چترال نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزمان کے خلاف ۴۶۲کے تحت پرچہ چاک کیا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے مقامی عدالت نے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجدیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43662