Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال پولیس کے دوافسران کی انسپکٹرکے رینک پرترقی، ڈی پی اونےانھیں بیجزلگایا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈی پی او چترال وسیم ریاض خان نے اتوار کے روز پولیس لائنز چترال میں منعقدہ ایک تقریب میں چترال پولیس کے دو پولیس افسران کو انسپکٹر کے رینک پر ترقی کے بیج لگائے جن میں دروش تھانہ کے ایس ایچ او قاضی فیض محمد اور فارن برانچ کے انچارج سلطان خان شامل ہیں۔ انسپکٹر سلطان خان کو بیج لگانے میں ڈی پی او کی معاونت ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اور قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن محی الدین نے کی جبکہ قاضی فیض محمد کو بیج لگانے میں ایس ڈی پی او چترال ظفر احمد نے ڈی پی او کی معاونت کی۔ انسپکٹر سلطان خان 1985 ء میں پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اور ان کا تعلق لوٹ کوہ کے سوسوم گاؤں سے ہے جبکہ قاضی فیض محمد یارخون سے تعلق رکھتے ہیں اور یکم جنوری 1988ء کو بطورکنسٹیل پولیس کی ملازمت اختیار کی تھی۔
chitral police inspector promotion1
chitral police inspector promotion2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
28357