Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال پولیس کی کاروائی، نوعمر بچی کوبہلا پھسلاکر شادی کرنے والا شخص نکاح خوان سمیت گرفتار

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) تھانہ ہرچین لاسپور کے حدود میں گزشتہ دنوں ایک کمسن بچی کوبہلا پھسلا کر والدین کی مرضی کے بےغیر شادی رچانے والے شخص کو نکاح خوان سمیت اپرچترال کی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کو بتایا کہ گزشتہ رات کمسن بچی کی شادی کا واقعہ معلوم ہوتے ہی انھوں نے ڈی پی اوکو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی جس پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرکو موقع پر بھیجا جبکہ ایس ایچ او تھانہ ہرچین کو بھی فوری کاروائی کی ہدایت دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف اآئی آر درج کرکے انھیں گرفتارکرلیا گیا ہے۔

دریں اثنا ڈی پی او اپرچترال ذولفقار تنولی کے دفترسے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مدعی محمد ولی ولد میر عزیز سکنہ پھورت لاسپور نے تھانہ لاسپور پولیس کو آج صبح رپورٹ کی کہ مسمی شکور احمد ولد زار محمد سکنہ پھورت جو کہ ا سکا  قریبی رشتہ دار ہوتے ہوئے اسکے گھر آتے جاتے تھے۔قریب 2 دن پہلے میری کمسن بیٹی مسماۃ انزیلہ گھر سے غائب ہوئی۔ جسکی پتہ براری کرتے ہوئےمورخہ 22 دسمبر کو معلوم ہوا کہ مسمی شکور احمد ولد زار محمد نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر بمقام گشٹ لاسپور میں لے جاکر نا جائز نکاح کرکے اپنے گھر لے آیا ہے۔ مدعی محمد ولی ولد عزیز سکنہ لاسپورکی رپورٹ پر مقدمہ تھانہ لاسپور میں رجسٹر کرکے ملزم کو گرفتاراور معویہ کو بازیاب کیا گیا۔اور معویہ کی بازیابی کے بعد معلوم کیا گیا۔ کہ معویہ مسماۃ انزیلہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے۔ اور سکول کی ریکارڈ کے مطابق اسکی عمر 11 سال 9 مہینہ بتائی جاتی ہے۔

دریں اثنا اپر چترال کے مختلف مکاتب فکر نے فوری ایکشن لینے پر اپرچترال انتظامیہ خصوصا ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود اورڈی پی او اپر چترال ذوالفقار تنولی کا خصوصی شکریہ ادا کیاہے کہ انھوں نے خصوصی دلچپسی لیکرملزمان کو گرفتار کرکے بچی کو بازیا ب کرایا ہے ۔ علاقے کے عوام نے ڈی ایس پی محی الدین کی کوششوں اورپیشوارانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا ہےکہ انھوں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو بازیاب کرنےاورملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔تاہم انھوں نے ایف آئی آر کی اندارج میں تاخیرپر متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Laspur police under age merage held 2
Laspur police under age merage held 1
Laspur police under age merage held 3
Laspur police under age merage held 4

شیئر کریں: