Chitral Times

Apr 26, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہیلتھ سروس نے ہیلتھ سنٹر بریپ میں پہلی دفعہ ٹیلی ہیلتھ سروس کی سہولت مہیا کردی

شیئر کریں:

مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز رپورٹ)آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال گزشتہ کئ صدیوں سے چترال میں صحت کے شعبے میں اپنی گران قدر خدمات انجام دیتا آ رہا ہے۔ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے واسطے آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان چترال ریجن نے صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل طے کیا چترال کے پسماندہ علاقوں اور عوام الناس کی بہتر سہولت کی خاطر آغا خان بیسئک ہیلتھ سنٹر بریپ میں ٹیلی ہیلتھ کا آغاز کیا اس سہولت کا مقصد علاقے کی لوگوں کو صحت کے حوالے سے بہتر سہولت مہیا کرنا ہے۔اور اپنے گھر بیھٹے اپنے معالج سے اپنے دہلیز پر ہی مشورہ لے سکتے ہیں۔ اس ٹیلی ہیلتھ کے حوالے سے ہلیتھ پروفشلز کو باقائد طور پر تربیت دے دی گئی ہے۔جو اپنے اپنے ہیلتھ میں سنٹر میں اس سہولت کو باقاعدہ فنکشنل کرینگے۔

آغا خان بئیسک ہیلتھ سنٹر بریپ میں ٹیلی ہیلتھ سہولت کے افتتاحی موقع پر آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کے ہیڈ آف پروگرام فلک مدانی مینجر کمیونٹی ہیلتھ چترال ریجن نصرت جہان، ہیلتھ انفارمیشن افسیر محمد یعقوب ، شمس شاہ اسسٹنٹ مینجر آغاخان ہیلتھ سروس اور سنئیر ائی ٹی آفیسر سکندر ولی مئیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سہولت کے بدولت وادی یارخون کے مکئین براہ راست ویڈیو لنک کے زریعے آغا خان میڈیکل سنٹر بونی آغا خان میڈیکل سنٹر گلگت اور آغا خان ہسپتال کراچی بھی سے رابط کر سکتے ہیں۔ اور اپنے بیماری کے حوالے سے میڈیکل سرجن اور ساتھ دوسرے ڈاکٹر حضرات سے طبی مشورہ لے سکتے ہیں۔اور علاقے کے لوگوں کو دوشوار گزار راستوں سے چل کر بیماری کے حالت میں مزید تکلیف اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔عوامی حلقے آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان کے صحت کے شعبے میں اس گران قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور آغا خان ہیلتھ سروس چترال کے ریجنل ہیڈ معراج الدین اور آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت اور صحت کے شعبے میں آپ کی خدمات انمول ہیں۔

akhsp chitral online facility at hc brep
akhsp chitral online facility at hc brep4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
41943