Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسامہ کیریر اکیڈیمی چترال کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر پروقار تقریب

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسامہ کیریر اکیڈیمی کی چوتھی سالگرہ بدھ کے روز گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول کے ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال نوید احمد مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) حیات شاہ ا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئرچترال شہزاد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوٹی نویداحمد،آنیس الرحمان،فواداحمد،پرنسپل سکول ہذاشاہدجلال،اے سی دروش عبدالحق ا ور دوسرے افسران،سول سوسائٹی نمائندے، اکیڈیمی میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر اکیڈیمی کے ڈائر کٹر فداء لرحمن نے شہید اسامہ وڑائچ کی چترال میں تعلیم کے میدان میں خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اس اکیڈیمی کو ان کا چترال کے لئے ایک تخفہ قرار دیا۔ ڈی سی نوید احمد نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اکیڈیمی کو مزید ترقی دینے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ اکیڈیمی کے لئے الگ عمارت کی تعمیر پر کام جلد شروع کیا جائے گا جس کے کنسٹرکشن کا ٹینڈر بھی ہوچکا ہے۔ اسامہ وڑائچ صرف ٹیوشن اکیڈیمی نہ بنیں بلکہ یہ ایک لیڈرشپ اورکیرئیراکیڈیمی بنیں۔ انہوں نے اکیڈیمی کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے۔

Shaheed osama warraich anniversy
Shaheed osama warraich anniversy5
Shaheed osama warraich anniversory1
Shaheed osama warraich anniversory

شیئر کریں: