Chitral Times

May 10, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا میں گوگل فارایجوکیشن کیساتھ ملکرطلباء وطالبات کوآئی ٹی کی تعلیم دی جائیگی۔۔ترکئی

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت خیبرپختونخوا کے سکولوں میں گوگل فار ایجوکیشن کیساتھ ملکر طلباء وطالبات کو آئی ٹی کی تعلیم دی جائیگی۔ پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موجود آئی ٹی لیبر سے استفادہ حاصل کیاجائیگا جبکہ پہلے سے بھرتی آئی ٹی ٹیچر اور آئی ٹی لیبز سٹاف کو مزید تربیت دیکر منصوبے کو پورے صوبے کے اضلاع تک وسعت دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت طلباء وطالبات کو بنیادی آئی ٹی سکلز اور ڈیجیٹل کنٹنٹس پرتربیت اور مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوگل فارایجوکیشن سسٹم کے ساتھ آن لائن اجلاس کے موقع پر کیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن ندیم اسلم چوہدری، ڈائریکٹرایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگرحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے صوبائی وزیرتعلیم کو آئی ٹی منصوبوں اور سکولوں میں جاری آئی ٹی پروگرامز پربریفنگ بھی دی۔ وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاکہ آئی ٹی تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اور وہ طالبات جوکہ ان بنیادی سکلز پر عبور حاصل کریں وہ گھر میں بیٹھ کر بذریعہ لیپ ٹاپ باعزت روزگار حاصل کرکے اپنے اہل وعیال کی بہترین کفالت کرسکتی ہیں۔ شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ ہماری ترجیح ہے کہ آئی ٹی کی تعلیم کو مرحلہ وار ڈیزائن کرین۔ پرائمری لیول کیلئے ان کی ضرورت اور سکلز کے مطابق الگ جبکہ ہائی اور ہائرسیکنڈری کیلئے الگ کورس ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ بنیادی آئی ٹی سکلز پرعبور رکھنے کے بعد نوجوان اعلیٰ تعلیم میں بہترین نتائج دے سکیں گے۔ شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ منتخب سکلز میں آئی ٹی تعلیم گوگل فارایجوکیشن کیساتھ بہت جلدشروع کی جائے گی جس کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41359