Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ستوری دپختونخوا سکالرشپ اب کامرس طلبا و طالبات کو بھی دیاجائیگا: کامران بنگش

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) مجھے اپنے تعلیمی اداروں کی پرفارمنس اور ان طلبا و طالبات کے قابلیت پر رشک آتا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت طلباء میں تکنیکی علم کی ترویج، سافٹ سکلز میں مہارت اور ای کامرس کو فروغ دینے کی راہ پر گامزن ہے، ای کامرس میں ڈپلومہ لیول پروگرامز کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے مماثلت رکھنے والے ٹریڈز کو متعارف کیا جاسکے، ڈی بی اے اور ڈی کام کے ہونہار طلبا و طالبات کو دو سال تک پندرہ ہزار ماہانہ دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے ستوری د پختونخوا سکالرشپ پروگرام کے تحت گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ہشتنگری میں کامرس طلبا میں تقسیم سکالرشپس کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان، ڈی جی کامرس ایجوکیشن ندیم اور طلبا و طالبات سمیت ان کے والدین بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ طلبا کی تکنیکی مہارتوں کو اُجاگر کرنے اور معاشی سہارادینے کیلئے قومی سطح پر کامیاب جوان پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔حکومت خیبرپختونخوا نے قابل اور ہونہار طلبا کی دادرسی، انہیں اعلٰی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ستوری دا پختونخوا سکالرشپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اکثر ذہین طلبا وسائل نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے جن کیلئے یہ پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں۔“آج مجھے انتہائی فخر ہے کہ اپنے تعلیمی اداروں کی پرفارمنس اور ان طلبا و طالبات کی قابلیت پر جنہوں نے اپنی تمام تر محنت اور لگن سے یہ مقام حاصل کیا اور دیگر طلبا و طالبات کیلئے مشعل راہ بنے”۔ای کامرس اور سافٹ سکلز بارے میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت طلبا میں تکنیکی علم کی ترویج، سافٹ سکلز میں مہارت اور ای کامرس کی راہ پر گامزن ہے اور بہت جلد ای کامرس میں ڈپلومہ لیول پروگرامز کا آغاز ہو گا تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ سے مماثلت رکھنے والے ٹریڈز کو متعارف کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کی تکنیکی مہارتوں کو اُجاگر کرنے اور معاشی سہارادینے کیلئے قومی سطح پر کامیاب جوان پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ آج ان 43 ہونہار طلبا میں تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے کے چیکس سکالرشپ کی مد میں تقسیم کئے گئے۔ تعلیم کے فروغ اور طلبا کی حوصلہ افزائی کے بارے میں کامران بنگش کا کہنا تھا کہ میٹرک میں ٹاپ 20 پوزیشن لینے والے طلبا کو دو سال تک دس ہزار روپے ماہانہ دیا جا رہا ہے۔ جبکہ انٹر کے امتحان میں بھی ٹاپ 20 طلبا و طالبات کو دو سال تک پندرہ ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے کامرس طلبا کو ستوری د پختونخوا سکالرشپ پروگرام میں شامل کرکے ان کے حوصلے بلند کئے ہیں۔ اور اب یہ وظیفہ ڈی بی اے اور ڈی کام کے ہونہار طلبا و طالبات کو بھی دیا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ نصابی سرگرمیوں کیساتھ کیساتھ تکنیکی مہارت کی فضا بھی قائم ہو اور طلبا و طالبات میں تعلیم کے دیگر شعبوں کی طرح کامرس اور ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہو۔ جس کے لئے قومی سطح پر کامیاب جوان جیسے بڑے بڑے منصوبے ترتیب دئے گئے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
41357